قومی

WhatsApp Bans 9.8 Million Accounts in India: واٹس ایپ نے رواں سال جون میں 98 لاکھ سے زیادہ اکاؤنٹس پر عائد کی پابندی، جانیے کیا ہے وجہ

واٹس ایپ کی تازہ ماہانہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس نے ہندوستان میں جون 2025 کے دوران 98 لاکھ سے زائد اکاؤنٹس پر پابندی عائد کی، جس کا مقصد پلیٹ فارم پر بدسلوکی، گمراہ کن مواد اور دیگر نقصان دہ سرگرمیوں پر قابو پانا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ان میں سے تقریباً 19.79 لاکھ اکاؤنٹس پر پیشگی پابندی عائد کی گئی، یعنی ان کے خلاف کارروائی صارفین کی شکایت سے پہلے ہی کی گئی۔

واٹس ایپ کو اس دوران 23,596 شکایات یوزرس کی طرف سے موصول ہوئیں، جن میں سے 1,001 اکاؤنٹس پر ایکشن لیا گیا۔ ان اقدامات میں کچھ اکاؤنٹس پر پابندی لگائی گئی جب کہ کچھ پرانی پابندیوں کو ہٹا بھی دیا گیا۔ شکایات کی سب سے بڑی تعداد ’’بین اپیلز‘‘ (Ban Appeals) سے متعلق تھی، جن کی تعداد 16,069 رہی اور ان میں سے 756 اکاؤنٹس پر کارروائی کی گئی۔ دیگر شکایات میں اکاؤنٹ سپورٹ، پروڈکٹ سپورٹ اور صارف کے تحفظ سے متعلق مسائل شامل تھے۔

واٹس ایپ نے وضاحت کی کہ بدسلوکی کا پتا چلانے کا نظام تین مراحل پر کام کرتا ہے:

۔ اکاؤنٹ رجسٹریشن کے وقت

۔ میسجنگ کے دوران

۔ صارفین کی منفی رائے جیسے رپورٹ یا بلاک کے بعد

کیا ہے کمپنی کا ہدف؟

کمپنی کے مطابق ان کا مرکزی ہدف پلیٹ فارم کے غلط استعمال کی پیشگی روک تھام ہے، کیوں کہ کسی نقصان دہ سرگرمی کو واقع ہونے سے پہلے روکنا، بعد میں پکڑنے سے زیادہ مؤثر ہوتا ہے۔ واٹس ایپ نے کہا کہ وہ اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن، سیکیورٹی ٹولز اور ماہرین کے ساتھ مل کر سائبر سیکیورٹی اور شفافیت کو فروغ دینے کے لیے کام کر رہی ہے۔

مزید برآں، کمپنی نے گزشتہ ماہ دو نئے فیچرز متعارف کرائے: اسٹیٹس ایڈز (Status Ads) اور پروموٹڈ چینلز (Promoted Channels)۔ یہ فیچرز فی الحال صرف محدود اینڈرائیڈ بیٹا صارفین کے لیے دستیاب ہیں۔ اسٹیٹس ایڈز، انسٹاگرام اسٹوری ایڈز کی طرز پر کام کرتے ہیں، جہاں کاروباری ادارے ادائیگی شدہ مواد اپنی اسٹیٹس اپ ڈیٹس کے درمیان پوسٹ کر سکتے ہیں۔ ان اشتہارات پر ’’Sponsored‘‘ کا واضح لیبل ہوگا تاکہ صارفین انھیں باآسانی پہچان سکیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Bollywood Actor Imran Khan: اداکار عمران خان کو 28 اکتوبر تک ہندوستان چھوڑنے کا نوٹس، 10 اکتوبر کو احتجاج میں ہوئے تھے شامل

عمران خان کے معاملے میں اوورسیز سٹیزن آف انڈیا (او سی آئی) کارڈ کا موضوع…

53 minutes ago

Iran US Crisis: ایران کے ساتھ جنگ جلد ختم ہو جائے گی، توانائی کی قیمتوں میں تیزی سے آئے گی گراوٹ: ٹرمپ کا نیا دعویٰ

امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ امریکہ نے آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول حاصل کر…

2 hours ago

Asian Games 2026: وزیر اعظم نریندر مودی ایشیائی کھیل 2026 میں حصہ لینے والے ہندوستانی دستے سے کریں گے ملاقات

ایشیائی کھیل 2026 کی تمغوں کی فہرست میں چین نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ چین…

4 hours ago