قومی

WhatsApp, Facebook اور Instagram ہوا ڈاون، پوری دنیا کے یوزرس نے کی شکایت

نئی دہلی: واٹس اپ، فیس بک اورانسٹا گرام ڈاون ہوگیا ہے۔ لاکھوں یوزرس اس وقت پریشانی کا سامنا کررہے ہیں۔ رات تقریباً ساڑھے گیارہ بجے سے یوزرس (صارفین) کوان ایپس پرمیسیج بھیجنے اورریسیوکرنے میں پریشانی ہوئی۔ یہ پریشانی اچانک شروع ہوئی، جس نے دنیا بھرکے کروڑوں لوگوں کو متاثرکیا ہے۔ ابھی بھی واٹس اپ ٹھیک سے نہیں چل رہا ہے اورمیسیج بھیجنے میں لوگوں کو پریشانی آرہی ہے۔

پوری دنیا کے یوزرس نے کی شکایت

یوزرس نے سب سے زیادہ پریشانی واٹس اپ پرمحسوس کی ہے۔ ڈیٹکٹرویب سائٹ کے مطابق، دیررات 11 بجے 20 ہزارسے زیادہ شکایتیں آئیں، انسٹا گرام کے بارے میں تقریباً 15 ہزاررپورٹ آئیں اور فیس بک کے بارے میں تقریباً ڈھائی ہزار لوگوں نے رپورٹ کی۔

 

لوگوں نے ایکس پربھی کی شکایت

رات تقریباً 11 بجے تک میٹا سرور ڈاون ہونے سے واٹس اپ، انسٹا گرام اور فیس بک نے کام کرنا بند کردیا۔ اس پرایکس (سابقہ میں ٹوئٹر) یوزرس نے مختلف طرح کے ردعمل ظاہرکئے۔ اس کے بعد یہ ایکس پرٹرینڈ کرنے لگا۔

دیگرممالک کے لوگوں نے بھی کی رپورٹ

صرف ہندوستان ہی نہیں، بلکہ دنیا کے دیگرممالک میں بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارمس کے ڈاون ہونے کی خبرآئی ہے۔ یہ پریشانی ڈیسک ٹاپ اور موبائل دونوں پر تھیں۔ 11:45 بجے کے بعد سے دھیرے دھیرے تینوں ہی پلیٹ فارم نے کام کرنا شروع کردیا۔ واضح رہے کہ واٹس اپ کے علاوہ انسٹا گرام اور فیس بک بھی میٹا کے پاس ہے۔ ان تینوں ہی مقبول (پاپولر) سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے یوزرس کو اس وقت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Global Protests: دنیا بھر میں کیوں بھڑک رہا ہے عوامی غصہ؟ فرانس سے امریکہ تک سڑکوں پر اترے لوگ

عالمی سطح پر مہنگائی، بے روزگاری، رہائش کے بحران اور تعلیم سے متعلق مسائل کے…

16 minutes ago

Amit Shah Punjab Visit: منشیات کے بحران اور انتخابی تیاریوں کے درمیان امت شاہ 20 اکتوبر کو پنجاب کا کریں گے دورہ

منشیات کی اسمگلنگ، منظم جرائم اور آئندہ اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کے درمیان مرکزی وزیر…

1 hour ago

Gwalior Tragedy: گوالیار حادثہ: شیٹلا ماتا مندر کے قریب ٹرک کی زد میں آکر 14 افراد ہلاک، امت شاہ نے تعزیت کا کیا اظہار

مدھیہ پردیش کے گوالیار میں شیٹلا ماتا مندر کے قریب ٹرک کی زد میں آکر…

2 hours ago