قومی

India’s stance on Trump tariffs: ٹرمپ ٹیرف کے جواب میں بھارت کا کیا ہوگا مؤقف؟ وزیر اعظم مودی کی اہم میٹنگ، بڑے اعلان کا امکان

آج رات 12 بجے کے بعد سے بھارت پر 25 فیصد اضافی امریکی ٹیرف نافذ ہو جائے گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس کے لیے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اس سے قبل ہی ٹرمپ بھارت پر 25 فیصد ٹیرف لگا چکے ہیں، جس کے بعد 27 اگست 2025 سے بھارت پر کل ٹیرف 50 فیصد ہو جائے گا۔ اس اعلان نے بھارتی برآمد کنندگان کے لیے فوری ریلیف کی امید ختم کر دی ہے۔ اب نقصان کی تلافی کے لیے برآمد کنندگان کی نظریں حکومت کے فیصلوں اور پالیسی پر جمی ہوئی ہیں۔

وزیر اعظم مودی کی اہم میٹنگ

منگل کی شام وزیراعظم نریندر مودی نے ٹرمپ ٹیرف سے نمٹنے کی حکمت عملی پر ایک اہم میٹنگ کی۔ اس میٹنگ میں مودی کے ساتھ کئی سینئر وزراء اور وزارت خزانہ و وزارت تجارت کے اعلیٰ افسران شریک ہوئے۔

خصوصی پیکیج کا امکان

وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والی اس میٹنگ کے بعد حکومت کچھ بڑے اعلانات کر سکتی ہے، جن کا مقصد بھارتی برآمد کنندگان کو ریلیف دینا اور متبادل عالمی منڈیوں کی تلاش کا راستہ ہموار کرنا ہو گا۔ میٹنگ کا وقت بھی اہم ہے کیونکہ وزیر اعظم مودی اسی ماہ جاپان اور چین جیسے دو بڑی معیشتوں کے حامل ممالک کا دورہ کرنے والے ہیں۔ اندازہ ہے کہ حکومت برآمد کنندگان کو مالی سہولت کے ساتھ ساتھ مزدوروں کے لیے خصوصی پیکیج کا اعلان کر سکتی ہے۔ اس کے علاوہ ٹرمپ کے ’’ٹیرف وار‘‘ کے بیچ متبادل منڈیوں کی تلاش اور تجارتی انتظامات کو تیزی سے یقینی بنانے کی کوشش بھی تیز ہو گئی ہے۔

آدھے سے زیادہ شعبوں پر اثرات

خبروں کے مطابق، ٹرمپ ٹیرف کا اثر بھارت کے 55 فیصد مصنوعات کے برآمدی شعبے پر پڑ سکتا ہے۔ ان میں کپڑا، چمڑے کی مصنوعات، زیورات، کھلونے، کیمیکلز، مشین ٹولز، پلاسٹک اور سمندری مصنوعات شامل ہیں۔ ان میں سے کئی مصنوعات ایسی ہیں جن کی تیاری اور پیداوار سے ملک کی بڑی آبادی کو روزگار ملتا ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کے اس اعلان کے بعد بھارتی مصنوعات مسابقت سے باہر ہو گئی ہیں، کیونکہ بھارت کے مقابلے دیگر ممالک کی مصنوعات 30 سے 35 فیصد کم نرخوں پر دستیاب ہوں گی، جب کہ بھارتی مصنوعات پر یہ شرح 50 فیصد ہو جائے گی۔ اس سے امریکی منڈیوں میں بھارتی مصنوعات کا قائم رہنا تقریباً ناممکن ہو جائے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Delhi Air Quality: دہلی کی ہوا پھر ہوئی زہریلی، اکتوبر کا پہلا ہفتہ 3 سال میں سب سے زیادہ آلودہ، اوسط اے کیو آئی 171 ریکارڈ

مانسون کی رخصتی کے ساتھ دارالحکومت کی فضائی آلودگی میں اضافہ، 2025 کے مقابلے اس…

8 hours ago

Rahul Gandhi First Reaction After Detained: حراست سے رہائی کے بعد راہل گاندھی کا پہلا ردعمل، کہا-پارلیمنٹ، سڑک اور جنتر منتر پر مضبوطی سے ڈٹے ہیں‘

الیکشن کمیشن کے معاملے پر انڈیا اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ کا احتجاج دوسرے روز بھی…

9 hours ago

Smriti Mandhana: کپتانی ملنے کے بعد اسمرتی مندھانا کا ہرمن پریت کور کے نام پیغام، کہا- مل کر مزید کامیابیاں حاصل کریں گے

بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی نئی کپتان اسمرتی مندھانا نے سابق کپتان ہرمن پریت کور…

9 hours ago

Ajit Agarkar Farewell: ’تاریخ آپ کے ساتھ زیادہ نرمی برتے گی‘، اگرکر کی رخصتی پر گمبھیر کے ایک جملے نے کھینچی توجہ

اجیت اگرکر: چیف سلیکٹر کے عہدے سے اجیت اگرکر کے ہٹنے کے بعد گوتم گمبھیر…

9 hours ago

CM Hemant Soren Mother Passes Away: جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی والدہ روپی سورین کا انتقال، سیاسی حلقوں میں سوگ کی لہر

روپی سورین کے انتقال کی خبر سامنے آتے ہی جھارکھنڈ کے سیاسی اور سماجی حلقوں…

10 hours ago

Russia-Ukraine War: روس کا بڑا فضائی حملہ، کیف سمیت 12 علاقوں میں تباہی، 4 بچوں سمیت 19 افراد ہلاک

روس-یوکرین جنگ: روس نے بدھ کی صبح یوکرین کے دارالحکومت کیف سمیت کئی شہروں اور…

10 hours ago