قومی

Mamata Banerjee Responds to PM Modi’s Jibe: ’’میں وزیر اعظم کے عہدے کا احترام کرتی ہوں، وزیر اعظم کو بھی میرے عہدے کا احترام کرنا چاہیے‘‘، ممتا بنرجی نے پی ایم مودی پر کی سخت تنقید

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے منگل کو وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا کہ مرکز نے ریاست کی اہم فلاحی اسکیموں کے لیے فنڈز روک دیے ہیں اور وزیر اعظم نے بنگال کے عوام کی توہین کی ہے۔ بردوان میں حکومتی منصوبوں کا افتتاح کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ 100 دن کی روزگار گارنٹی اسکیم (MGNREGA)، نرمل جل یوجنا اور پردھان منتری آواس یوجنا جیسے منصوبوں کے لیے مرکزی فنڈز جاری نہیں کیے گئے، تاہم ریاستی حکومت نے اپنی سطح پر ان اسکیموں کو جاری رکھا ہے۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ ’’مرکزی حکومت نے 100 دن کے روزگار گارنٹی کے فنڈز روک دیے، نل جل اسکیم کے لیے رقم بند کر دی اور رہائشی اسکیم کے لیے بھی پیسہ نہیں دیا، پھر بھی ریاستی حکومت ان تمام منصوبوں کو اپنے وسائل سے چلا رہی ہے۔ میں وزیر اعظم کے عہدے کا احترام کرتی ہوں، انھیں بھی بنگال کے عوام کا احترام کرنا چاہیے۔‘‘ ممتا بنرجی نے پی ایم مودی کے اس بیان پر شدید ردِعمل ظاہر کیا جس میں وزیر اعظم نے دعویٰ کیا تھا کہ مرکز کی جانب سے بھیجی گئی رقم بنگال میں ترنمول کانگریس کے کیڈرز کے ذریعے ’’لوٹی‘‘ جا رہی ہے۔

وزیر اعظم پہلے ڈبل انجن حکومتوں کا حال دیکھیں پھر بنگال پر لگائیں الزام: ممتا بنرجی

ممتا بنرجی نے کہا کہ ’’وزیر اعظم نے کہا کہ بنگال کے سب لوگ چور ہیں، اسی لیے فنڈز بند کیے گئے۔ اگر یہی منطق ہے تو پھر اتر پردیش کا کیا، جو ملک کی سب سے بڑی کرپشن کا شکار ہے؟ مہاراشٹر اور بہار کا کیا، جہاں بی جے پی کی دوہری انجن والی حکومت ہے؟ پہلے ان کی طرف دیکھیں، پھر بنگال پر الزام لگائیں۔‘‘ ممتا بنرجی نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ مرکزی حکومت نے جان بوجھ کر بنگال کو بدنام کرنے کے لیے 186 مرکزی ٹیمیں بھیجی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ’’کیا آپ تصور کر سکتے ہیں کہ ایک ریاست میں 186 مرکزی ٹیمیں بھیجی جائیں؟ یہ صرف بنگال کو رسوا کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ کیا ہر پنچایت ترنمول کے زیرِ انتظام ہے؟ نہیں، کئی ایم پی، ایم ایل اے اور پنچایتیں دیگر جماعتوں سے بھی ہیں۔ جمہوریت میں ہر پارٹی کو جگہ ملنی چاہیے۔‘‘

ممتا بنرجی نے کہا کہ کہ ریاستی حکومت نے تمام سوالات کے تسلی بخش جواب دیے، اس کے باوجود اگر ریاست کو چور کہا جائے تو یہ ناقابل قبول ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’یہ بالکل ایسے ہے جیسے ایک طالب علم تمام سوالات کے درست جواب دے اور پھر بھی اسے صفر نمبر دیے جائیں اور چور قرار دیا جائے۔ یہ کون سا انصاف ہے؟‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’میرے خلاف کچھ بھی کہو، لیکن میں بنگال کی توہین برداشت نہیں کروں گی۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Delhi Air Quality: دہلی کی ہوا پھر ہوئی زہریلی، اکتوبر کا پہلا ہفتہ 3 سال میں سب سے زیادہ آلودہ، اوسط اے کیو آئی 171 ریکارڈ

مانسون کی رخصتی کے ساتھ دارالحکومت کی فضائی آلودگی میں اضافہ، 2025 کے مقابلے اس…

8 hours ago

Rahul Gandhi First Reaction After Detained: حراست سے رہائی کے بعد راہل گاندھی کا پہلا ردعمل، کہا-پارلیمنٹ، سڑک اور جنتر منتر پر مضبوطی سے ڈٹے ہیں‘

الیکشن کمیشن کے معاملے پر انڈیا اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ کا احتجاج دوسرے روز بھی…

8 hours ago

Smriti Mandhana: کپتانی ملنے کے بعد اسمرتی مندھانا کا ہرمن پریت کور کے نام پیغام، کہا- مل کر مزید کامیابیاں حاصل کریں گے

بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی نئی کپتان اسمرتی مندھانا نے سابق کپتان ہرمن پریت کور…

8 hours ago

Ajit Agarkar Farewell: ’تاریخ آپ کے ساتھ زیادہ نرمی برتے گی‘، اگرکر کی رخصتی پر گمبھیر کے ایک جملے نے کھینچی توجہ

اجیت اگرکر: چیف سلیکٹر کے عہدے سے اجیت اگرکر کے ہٹنے کے بعد گوتم گمبھیر…

9 hours ago

CM Hemant Soren Mother Passes Away: جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی والدہ روپی سورین کا انتقال، سیاسی حلقوں میں سوگ کی لہر

روپی سورین کے انتقال کی خبر سامنے آتے ہی جھارکھنڈ کے سیاسی اور سماجی حلقوں…

9 hours ago

Russia-Ukraine War: روس کا بڑا فضائی حملہ، کیف سمیت 12 علاقوں میں تباہی، 4 بچوں سمیت 19 افراد ہلاک

روس-یوکرین جنگ: روس نے بدھ کی صبح یوکرین کے دارالحکومت کیف سمیت کئی شہروں اور…

10 hours ago