قومی

Priyanka Gandhi’s address at Voter Adhikar Yatra: ’ووٹر ادھیکار یاترا‘ سے پرینکا گاندھی کا خطاب — ’’الرٹ ہو جائیے، اپنے ووٹ کی چوری مت ہونے دیجیے‘‘

بہار میں کانگریس کی ’ووٹر ادھیکار یاترا‘ میں آج مدھوبنی کا منظر دیدنی تھا۔ راہل گاندھی کی قیادت میں جاری اس یاترا میں پہلے سے ہی عوام کی بڑی تعداد شریک ہو رہی تھی، لیکن آج پرینکا گاندھی کی موجودگی نے جوش و خروش کو دوگنا کر دیا۔ ایک جم غفیر تھا جو ہر طرف سے امڈا آرہا تھا۔ پرینکا نے جلسۂ عام میں عوام کا شکریہ ادا کیا اور وزیراعظم مودی پر براہ راست نشانہ سادھا۔

’ووٹ آپ کی پہچان ہے، اس کی حفاظت کریں‘

پرینکا گاندھی نے عوام کو ووٹ چوری کے خلاف ہوشیار رہنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا: ’’ووٹ آپ کی شناخت اور شہریت کی بنیاد ہے۔ اگر آپ اسے چوری ہونے دیں گے تو آپ کے تمام حقوق ختم ہو جائیں گے۔‘‘ انہوں نے عوام سے التجا کی — ’’الرٹ ہو جائیے اور اپنے حقوق کی چوری مت ہونے دیجیے۔‘‘

وزیراعظم پر طنز — ’بھینس چھوڑیے، ووٹ چوری ہو رہا ہے‘

وزیراعظم نریندر مودی کے ایک پرانے بیان کو یاد دلاتے ہوئے پرینکا نے کہا: ’’مودی جی نے کہا تھا کہ کانگریس آپ کی بھینس چرا لے گی، لیکن ہمیں کیا پتا تھا کہ یہ تو آپ کا ووٹ چرا رہے ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ مودی حکومت نے روزگار، پی ایس یو اور عوام کے دیگر وسائل بھی چرائے، مگر ووٹ کی چوری کو ہر حال میں روکا جانا چاہیے۔

سوشل میڈیا پر بی جے پی پر سنگین الزام

جلسے سے قبل پرینکا گاندھی نے ’ایکس‘ (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے الزام لگایا کہ بی جے پی پورے ملک میں ووٹ چوری کی سازش کر رہی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ بہار میں بی جے پی-جے ڈی یو حکومت مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی بحران میں ناکام ہو کر اب اقتدار بچانے کے لیے ووٹ ہتھیا رہی ہے۔ انہوں نے دوٹوک کہا — ’’آئین نے ہر ہندوستانی کو ووٹ کا حق دیا ہے، یہ حق کوئی طاقت نہیں چھین سکتی۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Prayagraj Film Festival 2026: سنگم نگری میں سنیما کا میلہ، 30 اکتوبر سے پریاگ راج فلم فیسٹیول کا آغاز، نوجوان فنکاروں کو ملے گا پلیٹ فارم

منتظمین کے مطابق، اچھی فلم بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ انسانی احساسات اور…

53 minutes ago

12th BRICS Parliamentary Forum: بارہویں برکس پارلیمانی کانفرنس میں شرکت کے بعد ایرانی وفد وطن واپس روانہ

بھارت کی صدارت میں 12ویں برکس پارلیمانی کانفرنس کا انعقاد نئی دہلی میں پارلیمنٹ ہاؤس…

2 hours ago

India invites Pakistan for SCO forum in Delhi: آپریشن سندور کے بعد پہلی بار بھارت نے پاکستان کو ایس سی او فورم میں شرکت کی دعوت دی

پاکستان نے یکم ستمبر کو ایس سی او سربراہانِ مملکت کی کونسل کی 2026-27 کی…

3 hours ago