قومی

Sanjay Singh Reaction: ’جو عام آدمی پارٹی چھوڑ کر جائے گا۔۔۔کونسلروں کے بی جے پی میں شمولیت کے بعد سنجے سنگھ کا بڑا بیان

راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ نے دہلی میں عام آدمی پارٹی کے پانچ کونسلروں کے بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد پیر کو بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ جو بھی پارٹی چھوڑکر جائے گا  وہ سیاسی طور پر برباد ہو جائے گا۔ ایم سی ڈی میں انتخابات کے بعد انہیں بھی باہر کا راستہ دکھا دیا جائے گا۔

اس کے علاوہ سنجے سنگھ نے کہا کہ عام آدمی پارٹی نے جموں و کشمیر کی سات اسمبلی سیٹوں پر اپنے امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔ ہم وہاں الیکشن لڑیں گے۔ یونیفائیڈ پنشن سکیم کے  تعلق سے عام آدمی پارٹی کے لیڈر نے کہا کہ یہ ملازمین کے لیے نئی پنشن اسکیم سے بھی بدتر ہے۔

‘ایل جی دہلی کو برباد کرنے پرآمادہ  ‘

دوسری طرف سنجے سنگھ نے دہلی میں درختوں کی کٹائی پر لیفٹیننٹ گورنر ونے سکسینہ اور بی جے پی پر بڑے الزامات لگائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے ایل جی ونے کمار سکسینہ دہلی کو تباہ کرنے کا کام کر رہے ہیں۔ وہ زندگی دینے والے درختوں کو کاٹ رہے ہیں۔ ایل جی نے 1100 درخت کاٹے، لیکن بی جے پی کے منہ سے ایک لفظ بھی نہیں نکل رہا۔ اس میں ایل جی کے ساتھ بھارتیہ جنتا پارٹی پوری طرح شامل ہے۔

‘لیفٹیننٹ گورنر بے نقاب ہو گئے’

سنجے سنگھ نے بتایا کہ سڑک کی توسیع کے لیے فارم ہاؤس کی زمین حاصل کرنا پڑی، لیکن اسے بچانے کے لیے ایل جی نے 1100 درخت کاٹے ہیں۔ درخت کاٹنے والے ٹھیکیدار نے سپریم کورٹ میں حلف نامہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ درخت کاٹنے کا حکم ایل جی اور دہلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی سے آیا ہے۔ دہلی میں 1100 درختوں کی غیر قانونی کٹائی پر دہلی کے ایل جی پوری طرح سے بے نقاب ہو گئے ہیں۔ وہ فوری طور پر مستعفی ہو جائیں۔

عام آدمی پارٹی کے پانچ ایم سی ڈی کونسلروں نے 25 اگست کو بی جے پی میں شامل ہونے کا اعلان کیا تھا۔ ان میں نریلا زون کے دو اور سنٹرل زون کے دو کونسلر شامل ہیں۔ عام آدمی پارٹی کے پانچ کونسلروں کے بی جے پی میں شمولیت کے بعد   سے کارپوریشن کے 12 میں سے سات زونوں میں بی جے پی کو اکثریت مل گئی ہے۔ اس سے بی جے پی کو ایم سی ڈی اسٹینڈنگ کمیٹی کے انتخابات جیتنے میں مدد ملے گی۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Gujarat News: بلٹ ٹرین پروجیکٹ کا زیر تعمیر پل گرا، ملبے تلے دبے مزدور، ایک کی موت

یہ حادثہ احمد آباد-ممبئی بلٹ ٹرین پروجیکٹ کے دوران پیش آیا۔ زیر تعمیر پل گر…

21 mins ago

India-Nigeria Strategic Dialogue: ہندوستان اور نائیجیریا نے دوسرے اسٹریٹجک ڈائیلاگ میں انسداد دہشت گردی تعاون کو کیا مضبوط

ہندوستان اور نائیجیریا نے انسداد دہشت گردی کے تعاون کو بڑھانے کے لیے کلیدی شعبوں…

29 mins ago

Delhi: مندر میں ایک ہی برادری کے دو گروپوں کے درمیان تصادم، اینٹوں اور پتھروں سے زبردست حملہ

پولیس نے کہا کہ ہماری سائبر ٹیم نے کچھ سوشل میڈیا ہینڈلز کی نشاندہی کی…

33 mins ago

US Presidential Election 2024: امریکہ میں صدارتی انتخابات کے لیے ووٹنگ شروع، جانئے نتائج کا کب ہوگا اعلان؟

امریکہ میں کروڑوں ووٹرز پری پول ووٹنگ کے تحت پہلے ہی ووٹ ڈال چکے ہیں۔…

54 mins ago

WTC Final 2025: ہندوستان کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل کی راہ ہوئی مشکل، آسٹریلیا کو 0-4 سے ہرانا ہوگا

موجودہ صورتحال یہ ہے کہ اگر جنوبی افریقہ سری لنکا اور پاکستان کو 0-2 سے…

1 hour ago