بھارت ایکسپریس–
ہریانہ کے سابق وزیراعلیٰ بھوپیندر سنگھ ہڈا۔ (فائل فوٹو)
ہریانہ اسمبلی انتخابات کے لیے کانگریس اور عام آدمی پارٹی کے درمیان اتحاد کے لیے جاری کوششیں اب مکمل طور پر ختم ہو گئی ہیں۔ دونوں جماعتوں نے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان بھی شروع کر دیا ہے۔
“شاید عام آدمی پارٹی اتحاد نہیں چاہتی تھی”
عام آدمی پارٹی کے ساتھ اتحاد نہ کرنے کے سوال پر، اپوزیشن لیڈر اور گڑھی سمپلا کلوئی اسمبلی حلقہ سے کانگریس کے امیدوار بھوپیندر سنگھ ہڈا نے کہا، “ہم نے کوشش کی لیکن انہوں نے اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔ شاید عام آدمی پارٹی اتحاد نہیں کرنا چاہتی تھی۔
نامزدگی داخل کی
اس دوران بھوپیندر سنگھ ہڈا نے کہا کہ “ہریانہ کے لوگوں نے بھی اپنا ذہن بنا لیا ہے کہ کانگریس کی حکومت لانی ہے۔ اس لیے بی جے پی حکومت کے خاتمہ کا وقت آگیا ہے اور کانگریس پارٹی کی حکومت آ رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہریانہ کی 36 برادریوں نے فیصلہ کیا ہے کہ بی جے پی کو اقتدار سے بے دخل کرنا ہے اور کانگریس کو لانا ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ بھوپیندر سنگھ ہڈا نے آج گڑھی سمپلا-کلوئی اسمبلی حلقہ سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔
بھارت ایکسپریس–
ٹرمپ نے ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کے مقصد سے جاری فوجی…
پنڈت مدن موہن مالویہ صرف ایک عظیم ماہر تعلیم ہی نہیں تھے، بلکہ ہندوستان کی…
محسن رضائی نے اپنے اور امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے درمیان ممکنہ ملاقات…
قیمتوں میں تازہ اضافے کے بعد ٹونڈ دودھ 2 روپے، فل کریم دودھ 4 روپے…
کچھ کاپر لمیٹڈ کے ڈائریکٹر جیت اڈانی نے کہا کہ تانبے جیسے اہم وسائل مستقبل…
امریکہ کی چھوٹی بلدیاتی اکائیوں میں ہندوستانی نژاد خواتین بھی پہلے ہی اپنی موجودگی درج…