بھارت ایکسپریس–
جموں وکشمیر میں سیکورٹی اہلکاروں نے دو دہشت گردوں کو انکاؤنٹر میں ہلاک کردیا ہے۔
Jammu Kashmir Encounter: جموں وکشمیر کے ادھم پور میں سیکورٹی اہلکاروں کو بدھ (11 ستمبر) کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ سیکورٹی اہلکاروں نے تصادم میں دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ دہشت گردوں کی تلاش کے لئے فوج کے خصوصی اہلکاروں اورجموں وکشمیرپولیس نے سرچ آپریشن چلایا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ فی الحال آپریشن جاری ہے۔
مانا جا رہا ہے کہ ہلاک کئے گئے تینوں دہشت گرد جیش محمد کے ہیں۔ دراصل، سیکورٹی اہلکاروں کو ادھم پور کے بسنت گڑھ علاقے میں جیش محمد کے 4 دہشت گردوں کے چھپے ہونے کی جانکاری ملی تھی، جس کے بعد سے ہی علاقے کو گھیرکرتلاش کی جارہی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ دونوں طرف سے کئی راؤنڈ فائرنگ کی گئی۔
الیکشن میں تشدد کی کوشش کا الزام
جاناری کے مطابق، دہشت گردوں کی کوشش جموں وکشمیر اسمبلی الیکشن میں تشدد پھیلانے کی کوشش تھی۔ اس سے متعلق گزشتہ دنوں ہی تشدد کے کچھ حادثات بھی دیکھنے کو ملے تھے۔ ایک افسرنے بتایا کہ مقامی پولیس اورفوج کی مشترکہ ٹیم نے بسنت گڑھ کے کھنڈرا ٹاپ میں گھیرا بندی اورتلاشی مہم شروع کی۔
سیکورٹی اہلکاروں پر گولہ باری شروع کی
افسران نے بتایا کہ سیکورٹی اہلکاروں کی مشترکہ ٹیم چھپے ہوئے دہشت گردوں کے قریب پہنچی۔ انہوں نے سیکورٹی اہلکاروں پر گولہ باری شروع کردی، جس کے بعد تصادم شروع ہو گیا۔ اس سے پہلے بدھ کو جموں ضلع کے اکھنور میں بین الاقوامی سرحد پر پاکستان کی طرف سے کی گئی گولہ باری میں بی ایس ایف کا ایک جواب زخمی ہوگیا تھا۔
بھارت ایکسپریس–
بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…
بس میں اسکولی بچے سوار تھے، جو واٹر پارک میں تفریح کے بعد اپنے گھروں…
امریکی عہدیدار نے کہا کہ سب سے بڑے مسائل پہلے ہی حل کیے جا چکے…
عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…
دہلی کی ایک عدالت نے جمعہ کو 2020 کے دہلی فسادات سے متعلق ایک معاملے…
سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…