قومی

Lok Sabha Election 2024: یوپی کی موہن لال گنج سیٹ پر ایس پی نے کیا امیدوار کا اعلان کیا، اکھلیش نے سابق وزیر کو بنایا اپنا امیدوار

لوک سبھا انتخابات 2024 کے لیے سماج وادی پارٹی نے اتر پردیش کی موہن لال گنج سیٹ کے لیے اپنے امیدوار کے نام کا اعلان کر دیا ہے۔ سماج وادی پارٹی نے  سابق کابینہ وزیر آر کے چودھری کو موہن لال گنج سیٹ کے لیے اپنا امیدوار بنایا ہے۔ سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے پارٹی کارکنوں کی میٹنگ میں آر کے چودھری کے نام کا اعلان کیا ہے۔ ایس پی کے ریاستی نائب صدر سی ایل ورما نے خاندانی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے الیکشن لڑنے سے انکار کر دیا تھا۔ اب سی ایل ورما کے الیکشن لڑنے سے انکار کے بعد سماجوادی پارٹی نے آر کے چودھری کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ یوپی کے دارلحکومت لکھنؤ سے موہن لال گنج سیٹ شیڈول کاسٹ کے لیے ریزرو ہے، فی الحال اس سیٹ پر بی جے پی کا قبضہ ہے۔ بی جے پی کے کوشل کشور پچھلے دو انتخابات سے اس سیٹ پر جیت رہے ہیں۔ اب ایس پی نے آرے چودھری کو آئندہ لوک سبھا انتخابات 2024 کے لیے اپنا امیدوار قرار دیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

سوامتو پراپرٹی کارڈ: دیہی اثاثوں سے آمدنی حاصل کرنے کا داخلی دروازہ

دیہی بھارت کو بااختیار بنانے کے لیے ایک تاریخی پہل کے طور پرسوامتو اسکیم کو…

10 hours ago

Former Prime Minister Manmohan Singh: سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال، دہلی ایمس میں 92 سال کی عمر میں لی آخری سانس

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی طبیعت اچانک بگڑ گئی جس کے بعد انہیں دہلی…

12 hours ago

Memories of Atal Bihari Vajpayee: اٹل جی کی یادیں قوم کی میراث ہیں جو آنے والی نسلوں کو کریں گی متاثر: ڈاکٹر دنیش شرما

ڈاکٹر دنیش شرما نے کہا کہ اٹل جی کی یادیں ایسی ہیں جیسے ملک کا…

12 hours ago

Winters in Gaza: اب شدید سردی غزہ میں لے رہی ہے فلسطینیوں کی جان، خیمے میں رہنے والی ایک لڑکی جاں بحق

اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ کے باعث غزہ میں شدید سردی میں خیمے…

13 hours ago

Acharya Pramod Krishnam: آچاریہ پرمود کرشنم نے کہا-ہر مسجد کے نیچے مندر مت تلاش کرو، لیکن اس جگہ کو مت بھولنا جہاں مندر تھا

مسجدوں کے نیچے مندروں کی دریافت پر آچاریہ پرمود کرشنم نے کہا کہ اگر تاریخ…

13 hours ago