قومی

West Bengal Assembly Elections: بنگال میں بی جے پی اقتدار میں آئی تو نان ویج کھانے نہیں دے گی، انتخابی ریلی میں ممتا بنرجی کا بڑا دعویٰ

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ایک بار پھر بی جے پی پر سخت حملہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اگر بی جے پی ریاست میں اقتدار میں آئی تو نان ویج کھانے پر پابندی لگ سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مچھلی سمیت دیگر گوشت والی اشیاء پر بھی قدغن لگانے کی کوشش کی جا سکتی ہے۔ اتوار کو پرولیا میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بی جے پی پر عوامی حقوق محدود کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ بنگال کی ثقافت کو نقصان پہنچانے کی سازش کی جا رہی ہے۔ ممتا بنرجی نے اپنے خطاب میں کہا کہ بنگال کی پہچان اس کی متنوع ثقافت اور کھانے پینے کی روایت ہے، جسے کسی بھی صورت میں ختم نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی ریاست میں اقتدار حاصل کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے اور انتخابات سے پہلے ووٹر فہرستوں میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ ممتا نے الزام لگایا کہ ایس آئی آر کے عمل کے دوران تقریباً ایک کروڑ بیس لاکھ ووٹروں کے نام ہٹا دیے گئے، جو جمہوری عمل کے لیے تشویش ناک ہے۔

وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ اگر بی جے پی حکومت بنی تو خواتین کے لیے چلائی جا رہی لکشمی بھنڈار سمیت کئی فلاحی اسکیمیں بند کی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت نے عوامی بہبود کے لیے متعدد منصوبے شروع کیے ہیں اور ان اسکیموں کو ختم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ممتا نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی ان کی پارٹی کے کارکنوں کو مختلف طریقوں سے ہراساں کر رہی ہے، لیکن اس کے باوجود بنگال کی عوام متحد ہو کر جواب دیں گی۔

ریلی سے قبل ممتا بنرجی نے پورولیا میں جین مندر کا دورہ کیا اور وہاں پرارتھنا کی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ انہیں جین مندر جانے کا موقع ملا، جہاں انہوں نے ریاست کے لوگوں کی سلامتی، صحت اور خوشحالی کے لیے پرارتھنا کی۔ انہوں نے کہا کہ بنگال کے عوام کو محفوظ اور محبت بھرے ماحول میں رہنے کا حق حاصل ہے اور حکومت اس مقصد کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔

ممتا بنرجی نے مزید کہا کہ ریاست میں تمام شہریوں کے حقوق اور وقار کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بنگال کی سب سے بڑی طاقت تنوع میں اتحاد ہے اور اسی اصول کے تحت ریاست آگے بڑھتی رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ریاستی حکومت نے جین برادری کے لیے جین مانستنبھ قائم کیا ہے اور نیو ٹاؤن میں جین مندر کی تعمیر کے لیے پانچ ایکڑ زمین بھی مختص کی گئی ہے۔ اپنے خطاب کے اختتام پر ممتا بنرجی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ متحد ہو کر جمہوریت اور ریاست کی ثقافتی شناخت کے تحفظ کے لیے آگے آئیں۔ انہوں نے کہا کہ بنگال کے لوگ ہر سازش کا جمہوری انداز میں جواب دیں گے اور ترقی کے سفر کو جاری رکھیں گے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Sibghatullah

Recent Posts

PM Modi Attends ‘Bhajan Clubbing’: پنڈت دین دیال اپادھیائے کی جینتی پر ’بھجن کلبنگ‘ میں شریک ہوئے پی ایم مودی، کھنجری بجاتے آئے نظر

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی شام دہلی کے دین دیال اپادھیائے پارک پہنچ…

6 hours ago

Opposition Protest Against CEC Gyanesh Kumar: سی ای سی گیانیش کمار کے خلاف سڑک پر اپوزیشن، پٹنہ میں آر جے ڈی کا احتجاج، کانگریس نے مانگا استعفیٰ

انتخابی کمیشن کی کارروائی اور ووٹر فہرست کی نظرثانی سے متعلق اپوزیشن کا احتجاج، کانگریس…

6 hours ago