قومی

Samajwadi Party Chief Akhilesh Yadav Election Rally: ہماری حکومت بنی تو جھوٹے مقدمات واپس لیں گے، کسانوں کو مارکیٹ ریٹ پر معاوضہ ملے گا: اکھلیش یادو کا بڑا وعدہ

سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے اتوار کو سخت لہجے میں بی جے پی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اگر اتر پردیش میں سماج وادی پارٹی کی حکومت بنی تو عوام پر درج تمام جھوٹے مقدمات واپس لے لیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے سیاسی مخالفت کو دبانے کے لیے بے بنیاد مقدمات درج کیے ہیں، جنہیں ختم کرنا نئی حکومت کی ترجیح ہوگی۔ اترپردیش کے دادری میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی حکومت خود کو جرائم کے خلاف سخت ظاہر کرتی ہے، مگر حقیقت میں اپنے لوگوں کو فائدہ پہنچاتی ہے۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ بی جے پی کوئی سیاسی جماعت نہیں بلکہ ڈرائی کلین شاپ کی طرح ہے، جہاں بدعنوان لوگ جاتے ہیں اور صاف ستھرے ہوکر باہر نکلتے ہیں۔

اکھلیش یادو نے الزام لگایا کہ حکومت نے اپنے قریبی افراد کے خلاف مقدمات واپس لے لیے، جبکہ مخالفین کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نو سالہ دور حکومت کا حساب اس لیے نہیں دیا جا رہا کیونکہ عوام کو اصل صورتحال سے دور رکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے ادھورے منصوبوں کے افتتاح پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ایئرپورٹ کا افتتاح تو کر دیا گیا، مگر یہ واضح نہیں کہ پروازیں کب شروع ہوں گی۔ انہوں نے کسانوں کے مسئلے پر بھی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ زمین تو لے لی گئی، مگر کسانوں کو مارکیٹ ریٹ پر معاوضہ نہیں دیا گیا۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ سماجوادی پارٹی کی حکومت بننے پر اگر ترقیاتی منصوبوں کے لیے زمین لی گئی تو کسانوں کو مکمل معاوضہ دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کو 64 فیصد معاوضہ اور 4 فیصد پلاٹ دینے کی پالیسی پر عمل کیا جائے گا تاکہ انہیں نقصان نہ اٹھانا پڑے۔

اکھلیش یادو نے کہا کہ ان کی حکومت میں کسی کے ساتھ امتیاز نہیں ہوگا اور تمام طبقات کو یکساں حقوق دیے جائیں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس بار سماجوادی پارٹی اور انڈیا اتحاد توقع سے زیادہ نشستیں جیتنے جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام بڑی تعداد میں ان کے ساتھ جڑ رہے ہیں اور تبدیلی چاہتے ہیں۔ انہوں نے مغربی بنگال کے انتخابات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہاں بی جے پی کو سخت شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ایل پی جی بحران پر انہوں نے کہا کہ حکومت کی خارجہ پالیسی ناکام رہی ہے، جس کی وجہ سے گیس کی قلت پیدا ہوئی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ دوست ممالک بھی اب تعاون کے لیے تیار نہیں ہیں۔

اکھلیش یادو نے پسماندہ، دلت اور اقلیتی برادریوں کے حوالے سے کہا کہ موجودہ حکومت نے ان طبقات کو نظر انداز کیا ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ سماجوادی حکومت میں پی ڈی اے طبقوں کو عزت، حقوق اور آئینی تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ خواتین کی فلاح و بہبود پر بات کرتے ہوئے انہوں نے اعلان کیا کہ سماجوادی حکومت خواتین کی حفاظت کو مضبوط کرے گی اور سمان سمرِدھی اسکیم کے تحت ماؤں اور بہنوں کو 40 ہزار روپے فراہم کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی عوامی مسائل کے حل اور سماجی انصاف کے لیے پرعزم ہے اور اقتدار میں آکر فوری اقدامات کرے گی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Sibghatullah

Recent Posts

India v Afghanistan Second T20: دوسرا ٹی20، سنجو-ابھیشیک کی 88 رن کی طوفانی شراکت، بھارت نے افغانستان کو 7 وکٹ سے دی شکست

سیریز کا آخری مقابلہ 17 ستمبر کو اسی میدان پر کھیلا جائے گا۔ ٹاس ہار…

8 hours ago

Freedom from Enslavement to Technology: ٹیکنالوجی کی غلامی سے آزادی، کیا ہے بھارت کا ’ڈی- ویپنائزنگ ٹیکنالوجی‘ منصوبہ اور ڈی پی آئی ماڈل؟

یو پی آئی، ڈیٹا پروٹیکشن قانون اور سیمی کنڈکٹر مشن کے ذریعے بھارت ڈیجیٹل خودمختاری…

10 hours ago