چیف آف ڈیفنس اسٹاف انل چوہان (فائل فوٹو)
جہاں ہندوستانی حکومت نے پاکستان کے ساتھ حالیہ تنازعے کے دوران ہونے والے نقصانات کے بارے میں کوئی وضاحت نہیں کی ہے، تاہم ہندوستان کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف انل چوہان نے بلومبرگ ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان نے گزشتہ ماہ پاکستان کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں ’’ایک غیر واضح تعداد‘‘ میں لڑاکا طیارے کھوئے ہیں۔ تاہم انھوں نے پاکستان کے اس دعوے کی تردید کی کہ اس نے چھ بھارتی جنگی طیارے مار گرائے ہیں۔ انل چوہان نے مزید واضح کیا کہ تنازعہ کبھی بھی جوہری جنگ کے قریب نہیں پہنچا اور ’’پاکستان کے ساتھ رابطے کے ذرائع صورت حال کو کنٹرول کرنے کے لیے ہمیشہ کھلے ہوئے تھے۔‘‘
واضح رہے کہ ہندوستان نے 22 اپریل کو پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد، جس میں 26 سیاحوں کی جان گئی تھی، پاکستان اور پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر (پی او کے) میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر ’آپریشن سندور‘ کے تحت حملہ کیا تھا۔ اس کے بعد پاکستانی نے فوجی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں تنازعہ بڑھ گیا تھا۔
سنگاپور میں بلومبرگ ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہی یہ بات
سنگاپور میں شنگری لا ڈائیلاگ میں شرکت کے دوران ہفتے کے روز بلومبرگ ٹی وی سے بات کرتے ہوئے انل چوہان نے پاکستان کے اس دعوے کو ’’بالکل غلط‘‘ قرار دیا کہ اس نے ہندوستان کے چھ جنگی طیارے مار گرائے ہیں، تاہم انھوں نے یہ بھی واضح کرنے سے انکار کر دیا کہ ہندوستان نے کتنے جیٹ طیارے کھوئے ہیں۔ جنگی طیاروں کے مارے جانے کے بارے میں پوچھے جانے پر چوہان نے کہا ’’وہ کیوں گرے، کیا غلطیاں ہوئیں – یہ اہم ہیں۔ نمبر اہم نہیں ہیں۔‘‘
چوہان نے مزید کہا ’’اچھی بات یہ ہے کہ ہم اس حکمت عملی کی غلطی کو سمجھنے کے قابل ہیں جو ہم نے کی تھی۔ ہم نے اس کا تدارک کیا، اسے درست کیا اور اسے دو دن کے بعد دوبارہ نافذ کیا اور طویل فاصلے تک نشانہ بناتے ہوئے اپنے جیٹ طیاروں کو دوبارہ اڑایا۔‘‘ دریں اثنا جمعہ کو وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستان کو خبردار کیا تھا کہ اگر اس نے دوبارہ ہندوستان میں دہشت گردی کی کارروائی کی جرات کی تو اسے سخت سزا دی جائے گی۔
بھارت ایکسپریس اردو
پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر کیپٹن…
آئچی-ناگویا ایشین گیمز 2026 میں بھارتی ایتھلیٹس نے ٹریک اینڈ فیلڈ میں دو سلور اور…
وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی شام دہلی کے دین دیال اپادھیائے پارک پہنچ…
انتخابی کمیشن کی کارروائی اور ووٹر فہرست کی نظرثانی سے متعلق اپوزیشن کا احتجاج، کانگریس…
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس سے خطاب میں ایرانی صدر نے امریکہ…
آئی بی سی کے ذریعے ممبئی کے ٹیک ٹین بی کے سی اور بھارت نگر…