(تصویر: پی ٹی آئی)
ہندوستان نے اقوام متحدہ کے سامنے کہا ہے کہ پاکستان کو ہندوستان پر سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام لگانا بند کر دینا چاہیے، کیوں کہ اس کی سرزمین سے ہونے والی سرحد پار دہشت گردی اس معاہدے کے نفاذ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ جمعہ کو تاجکستان کے دوشنبے میں گلیشیئرز پر اقوام متحدہ کی پہلی کانفرنس کے مکمل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے ماحولیات کیرتی وردھن سنگھ نے کہا کہ پاکستان خود دہشت گردی کے ذریعے اس معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ گلیشیئرز کے تحفظ سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس میں پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے جمعہ کو کہا کہ ان کا ملک بھارت کو سندھ طاس معاہدے کو التوا میں رکھ کر اور سیاسی فائدے کے لیے لاکھوں جانوں کو خطرے میں ڈال کر سرخ لکیر عبور کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ پاکستان کو جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت کیرتی وردھن نے کہا کہ ’’ہم پاکستان کی جانب سے اس فورم کا غلط استعمال کرنے اور ایسے مسائل کے بارے میں غیر ضروری حوالہ دینے کی کوشش پر حیران ہیں جو فورم کے دائرہ کار میں نہیں آتے۔ ہم ایسی کوشش کی شدید مذمت کرتے ہیں۔‘‘
سندھ طاس معاہدے میں تبدیلی ناگزیر ہے: وزیر مملکت کیرتی سنگھ
سنگھ نے مزید کہا کہ یہ ایک ناقابل تردید حقیقت ہے کہ سندھ طاس معاہدے پر دستخط ہونے کے بعد سے حالات میں بنیادی تبدیلیاں آئی ہیں، جس کے لیے معاہدے کا از سر نو جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ ان تبدیلیوں میں تکنیکی ترقی، آبادیاتی تبدیلیاں، موسمیاتی تبدیلی اور سرحد پار دہشت گردی کا مسلسل خطرہ شامل ہے۔ وزیر نے کہا کہ معاہدے کی تمہید میں کہا گیا ہے کہ یہ خیر سگالی اور دوستی کے جذبے سے قائم ہوا ہے اور نیک نیتی کے ساتھ اس معاہدے کا احترام ضروری ہے۔
انھوں نے کہا ’’تاہم پاکستان کی جانب سے بے لگام سرحد پار دہشت گردی‘‘ اس میں سب سے بڑی رکاوٹ بن رہی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ’’پاکستان جو خود اس معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے، وہ معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام بھارت پر ڈالنے سے باز آجائے۔‘‘ دریں اثنا گلیشیئرز پر اقوام متحدہ کی تین روزہ کانفرنس، جو ہفتے کو ختم ہو رہی ہے، کا مقصد عالمی ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنے اور پانی سے متعلق چیلنجوں سے نمٹنے میں گلیشیئرز کے اہم کردار کو اجاگر کرنا ہے۔ کانفرنس میں اقوام متحدہ کے 80 رکن ممالک اور 70 بین الاقوامی تنظیموں کے 2500 سے زائد مندوبین شرکت کر رہے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
یکم اکتوبر سے سبسڈی والے گھریلو ایل پی جی ری فل کی بکنگ کے لیے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو کہا کہ پائیدار ترقی (Sustainability) ہندوستان کی روایت…
اننت سنگھ نے نیرج کمار کے خلاف کھل کر محاذ کھولا، آزاد امیدوار انوج سنگھ…
لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے کہا کہ انڈمان نکوبار میں نئے سیاحتی مراکز تیار…
بھارت ایکسپریس کے اردو صحافت کانکلیو میں مرکزی وزیر کرن رجیجو نے اردو کو محبت…
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ آئچی-ناگویا میں…