Heatwave: ہندوستانی محکمہ موسمیات نے جمعہ (31 مئی) کو کہا کہ بہار، جھارکھنڈ اور اڈیشہ کے لوگوں کو ہفتہ یکم جون سے ہیٹ ویو سے راحت ملنے والی ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے ہیٹ ویو سے راحت کا اعلان ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب کئی ریاستوں میں اس کی وجہ سے ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔ صرف بہار میں ہی گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہیٹ اسٹروک سے 10 پولنگ کارکنوں سمیت 14 افراد کی موت ہو گئی۔ ایسا ہی کچھ اڈیشہ میں بھی دیکھا گیا ہے۔ جھارکھنڈ کے پالامو میں بھی ہیٹ ویو سے کئی لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
جمعہ کو اے این آئی سے بات کرتے ہوئے آئی ایم ڈی کے سائنسدان سوما سین نے کہا، “بہار، جھارکھنڈ اور اڈیشہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں بہت سے لوگ ہلاک ہوئے ہیں ہمیں امید ہے کہ کل سے اس پورے علاقے میں گرمی کی لہر بتدریج کم ہو جائے گی۔ اس کی بنیاد پر، ان میں سے زیادہ تر ریاستوں – پنجاب، ہریانہ، اتر پردیش، اتراکھنڈ، راجستھان، مدھیہ پردیش، اڈیشہ، بہار اور جھارکھنڈ – میں ہم نے آج کے لیے گرمی کی لہر کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا۔ کل گرمی کے حالات میں قدرے نرمی کا امکان ہے جس کی وجہ سے ان میں سے زیادہ تر ریاستیں یلو الرٹ پر رہیں گی۔”
بڑھیں گی طوفانی سرگرمیاں، ہیٹ ویو سے ملے گی راحت
سوما سین نے کہا کہ پنجاب اور ہریانہ کے ساتھ ساتھ اڈیشہ کے لیے اورنج الرٹ جاری رہے گا۔ آئی ایم ڈی کے سائنسدان کا مزید کہنا تھا کہ ہفتہ سے طوفان کی سرگرمیاں بڑھنے کا امکان ہے۔ جس کی وجہ سے ہیٹ ویو سے نجات مل سکتی ہے۔ سین نے مزید کہا کہ جنوبی جزیرہ نما ہندوستان کے ساتھ ساتھ شمال مشرقی ہندوستان میں مانسون کی آمد کا اعلان کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ جنوب مغربی مانسون کیرلہ کے ساحل سے ٹکرا گیا ہے اور جمعرات سے شمال مشرقی ہندوستان کے کچھ حصوں میں جانا شروع ہو گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں- Lok Sabha Election Phase 7 Voting: ساتویں مرحلے کے لیے ووٹنگ شروع، وارانسی-منڈی سمیت 57 سیٹوں پر ہو رہی ہے ووٹنگ
بہار میں ہیٹ ویو سے گئی 10 لوگوں کی جان
خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ نے کہا ہے کہ بہار میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گرمی کی لہر سے 10 پولنگ کارکنوں سمیت 14 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ سب سے زیادہ اموات بھوجپور میں ہوئیں، جہاں انتخابی ڈیوٹی پر مامور پانچ اہلکار ہیٹ اسٹروک کی وجہ سے ہلاک ہوئے۔ روہتاس میں تین انتخابی اہلکار اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، جب کہ کیمور اور اورنگ آباد اضلاع میں ایک ایک شخص کی موت ہوئی۔ بہار کے مختلف علاقوں میں چار دیگر لوگوں کی موت کی بھی اطلاع سامنے آئی ہے۔ بہار کے کئی شہروں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سے زیادہ ہے۔
-بھارت ایکسپریس
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…
ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…