قومی

Weather Update: یوپی میں دھند، پنجاب، ہریانہ میں سردی کی لہر اور کئی ریاستوں میں بارش اور بر فباری کا الرٹ، جانیں ملک بھر کے موسم کا حال

نئی دہلی:  آج 29 جنوری کو دہلی کا کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سیلسیس ہے۔ حالانکہ  زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔  آنے والے دنوں میں دہلی میں بارش کا بھی امکان ہے۔ اس کے علاوہ اتر پردیش کے کچھ حصوں میں گھنی دھند چھائی رہی اور ہماچل پردیش،  پنجاب اور ہریانہ کے کچھ حصوں میں سردی کی لہر برقرار ہے۔

ملک کے کئی حصوں میں اب سردی میں کمی آئی ہے۔  دن میں تیز دھوپ کی وجہ سے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بڑھنے لگا ہے  لیکن صبح و شام سردی اب بھی برقرار ہے۔  کل (28 جنوری) دہلی میں درجہ حرارت 6 ڈگری تک پہنچ گیا تھا، جو تین ہفتوں میں سب سے کم درجہ حرارت تھا۔

دوسری ریاستوں کی بات کریں تو گلگت بلتستان،  مظفرآباد،  لداخ،  جموں و کشمیر اور ہماچل پردیش میں ہلکی پھلکی  بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔  اروناچل پردیش میں ہلکی بارش اور چھٹپٹ برفباری کا امکان ہے۔  شمال مشرقی ہندوستان میں سکم،  آسام اور ناگالینڈ میں بھی ہلکی  بارش ہو سکتی ہے۔  جنوبی ہندوستان میں،  تمل ناڈو میں 24 گھنٹے بعد بارش شروع ہونے کا امکان ہے۔  شمال مغربی ہندوستان کا کم از کم درجہ حرارت 24 گھنٹوں کے بعد 3 سے 4 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے۔

 آپ کو بتادیں کہ 29 جنوری سے 5 فروری 2025 کے درمیان مغربی ڈسٹربنس کا ایک سلسلہ پہاڑوں کے اوپر سے تیزی سے گزرے گا۔  اس دوران پہاڑوں اور میدانی علاقوں میں موسم میں تبدیلی دیکھنے کو ملے گی۔  29 اور 30 جنوری کو آنے والا پہلا ویسٹرن ڈسٹربنس دہلی کو متاثر نہیں کرے گا۔  اس دوران بادلوں کا کوئی امکان نہیں ہے۔  دوسرا ڈسٹربنس (31 جنوری تا فروری 1) کا بیرونی اثر دہلی کے آس پاس محسوس کیا جائے گا۔

ان دو دنوں کے دوران دہلی اور آس پاس کے علاقوں میں کچھ مقامات پر ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔  اہم مغربی ڈسٹربنس 3 فروری کو پہنچے گا اور اس کے ساتھ میدانی علاقوں میں ایک سائیکلون سرکولیشن بنے گا۔  یہ ایک ایکٹیو سسٹم ہوگا  جو پہاڑوں اور میدانی علاقوں کو بیک وقت متاثر کرے گا۔  اس دوران دہلی اور آس پاس کے علاقوں میں بڑے پیمانے پر بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Mirabai Chanu Silver: اب28 سال کا انتظار ختم! میرابائی چانو نے ایشین گیمز میں جیتا تاریخی سلور

ایشین گیمز 2026 میں میرابائی چانو نے خواتین کے 49 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں…

5 hours ago

Pezeshkian Hits Back At Trump: ’ہم دہشت گرد نہیں، خود دہشت گردی کا شکار ہیں‘، یو این جی اے میں ایرانی صدر کا ٹرمپ پر جوابی حملہ

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ڈونلڈ…

6 hours ago

Gyanesh Kumar SIR Controversy: ’گیانیش کمار کو گرفتار کرو‘، ایس آئی آر تنازع کے درمیان سنجے راؤت کا بڑا مطالبہ

خصوصی گہری نظرثانی یعنی ایس آئی آر کو لے کر شیوسینا (یو بی ٹی) کے…

6 hours ago

CJP Noida School Visit: گریٹر نوئیڈا میں سی جے پی ترجمان سورَو داس کی مخالفت، اسکول کے معائنے پر گاؤں والوں نے روکا

گریٹر نوئیڈا کے دیولا میں سرکاری اسکول کا معائنہ کرنے پہنچے سی جے پی ترجمان…

7 hours ago

PM Modi Cabinet: ریٹائرمنٹ کے بعد بھی کام آئے گا افسران کا تجربہ، پی ایم مودی کے نئے انتظامی فارمولوں نے کھینچی توجہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کابینہ کے ارکان کے ساتھ ’چنتن شِور‘ کا…

8 hours ago