قومی

Stampede In Mahakumbh: مہا کمبھ میں دیر رات مچی بھگدڑ، بھیڑ کی وجہ سے دیر سے شروع ہوگا شاہی اسنان

پریاگراج: اتر پردیش کے پریاگراج میں جاری مہا کمبھ میں آج مونی اماوسیہ اسنان کے لیے کافی بھیڑ تھی۔ جس کی وجہ سے بھگدڑ جیسی صورتحال پیدا ہوگئی۔ جس میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کا خدشہ ہے۔ حالانکہ انتظامیہ نے زخمیوں کی تعداد کے حوالے سے کوئی باضابطہ اطلاع نہیں دی ہے۔ فی الحال صورتحال قابو میں ہے۔ انتظامیہ نے سکیورٹی انتظامات کو مزید الرٹ کر دیا ہے۔

پی ایم نے سی ایم یوگی سے کی بات

آپ کو بتاتے چلیں کہ مہا کمبھ میں بھگدڑ کو لے کر وزیر اعظم مودی نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے صورتحال کی جانکاری لی ہے اور فوری مدد کی ہدایات دی ہیں۔ اس کے بعد مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی سی ایم یوگی سے بات کی اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مرکز کی طرف سے ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔

بیریئر ٹوٹنے سے پیش آیا حادثہ

یہ حادثہ رات 2 بجے کے قریب پیش آیا۔ سنگم نوز پر اچانک بھگدڑ مچ گئی جس کے بعد یہ حادثہ ہوا۔ زخمیوں کا علاج میلے کے علاقے سیکٹر 2 میں واقع سینٹرل اسپتال میں کیا جا رہا ہے۔

اکھڑا پریشد کے صدر رویندر پوری کی طرف سے دی گئی معلومات کے مطابق، تمام اکھڑے کچھ دیر میں اسنان کریں گے۔ امرت اسنان کو منسوخ نہیں کیا گیا ہے۔ ابھی ہم بھیڑ کم ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔ جب بھیڑ کم ہو جائے گی تو تمام 13 اکھاڑے شاہی اسنان کریں گے۔ میلے کے ضلع افسر وجے کرن مینا نے کہا ہے کہ اکھاڑوں کا امرت اسنان صبح 10 بجے سے شروع ہوگا۔

Md Hammad

Recent Posts

Mamata Accuses Delhi Police of Abduction: ممتا بنرجی کا دہلی پولیس پر ’اغوا‘ کرنے کا الزام، تھانے میں دھرنے پر بیٹھیں

ٹی ایم سی کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ ممتا بنرجی کو دہلی پولیس…

10 minutes ago

PM Modi’s Visit to Chennai: وزیر اعظم نریندر مودی کا چنئی دورہ، 13 ہزار کروڑ روپے سے زائد کے ترقیاتی منصوبوں کا دیں گے تحفہ

وزیر اعظم چنئی میٹرو ریل منصوبے کے دوسرے مرحلے میں پوناملّی-وڈاپالنی سیکشن کا افتتاح کریں…

23 minutes ago