قومی

Mahakumbh stampede: مہا کمبھ بھگدڑ پر اپوزیشن لیڈران کا سخت ردعمل، اکھلیش یادو نے یوگی سرکار کو گھیرا، مایاوتی نے کہہ دی بڑی بات

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے مہا کمبھ 2025 میں مونی اماوسیہ اسنان  کے دن مچی  بھگدڑ پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔  اکھلیش یادو نے بدھ کی رات مہا کمبھ میں ہوئی بھگدڑ پر سوال اٹھائے ہیں۔  اکھلیش نے یوگی حکومت کو گھیرتے ہوئے پانچ اپیلیں کی ہیں۔  قنوج کے ایم پی نے لکھا،  مہا کمبھ میں خراب انتظامیہ کی وجہ سے پیش آئے حادثے میں عقیدت مندوں کے ہلاک ہونے کی خبر بہت افسوسناک ہے۔

ایس پی لیڈر اکھلیش  نے حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا  کہ  ہماری حکومت سے یہ  اپیل ہے کہ شدید زخمیوں کو ایئر ایمبولینس کی مدد سے قریبی بہترین اسپتالوں میں لے جاکر فوری طبی انتظامات کیے جائیں۔  ہلاک ہونے والوں کی لاشوں کی شناخت کرکے انہیں ان کے لواحقین کے حوالے کرنے اور ان کی رہائش گاہ پر بھیجنے کا انتظام کیا جائے۔  الگ ہونے والوں کو دوبارہ ملانے کی فوری کوشش کی جائے۔  ہیلی کاپٹر کا بہتر استعمال کرتے ہوئے نگرانی میں اضافہ کیا جائے۔  ستیہ یوگ سے چلی آرہی ’شاہی اسنان‘ کی اٹوٹ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے،  راحتی کاموں کے متوازی محفوظ انتظام کے درمیان ’مونی اماوسیہ کے شاہی  اسنان  کے انعقاد کے انتظامات کیے جائیں۔

انہوں نے مہاکمبھ میں لوگوں سے بھی اپیل کی ہے ۔  اترپردیش کے سابق وزیر اعلیٰ نے کہا  کہ ، عقیدت مندوں سے بھی ہماری اپیل ہے کہ وہ اس مشکل وقت میں اور ہمت سے کام لیں اور ایک امن و حوصلے کے ساتھ اپنا سفر جاری رکھیں۔ سرکار آج کے حادثے سے سبق لیتے ہوئے عقیدت مندوں کے رکنے، ٹھہرنے، کھان پان اور دوسری ضروریات کے لئے اور زیادہ بندوبست کرے۔

وہیں، بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے پریاگراج میں بھگدڑ پر غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا، ’’پریاگ راج میں سنگم کے مقام پر مہا کمبھ کے دوران جو بھگدڑ مچی وہ انتہائی افسوسناک اور تشویشناک ہے۔ ایسے وقت میں پارٹی کی خواہش ہے کہ قدرت متاثرین کو یہ دکھ برداشت کرنے کی طاقت دے۔

عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے بھی پریاگ راج میں بھگدڑ پر غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ مہا کمبھ میں بھگدڑ کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔ ایشور ان کے اہل خانہ کو یہ بڑا صدمہ برداشت کرنے کی طاقت دے۔ تمام عقیدت مندوں سے عاجزانہ اپیل ہے کہ صبر و تحمل سے کام لیں اور محتاط رہیں۔ انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں اور ایک دوسرے کی حفاظت کا خیال رکھیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

UP New Congress President: ارادھنا مشرا بنیں یوپی کانگریس کی نئی صدر، عمران مسعود کار گزار صدر مقرر

ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…

9 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 کی اختتامی تقریب میں نیرو ڈھانڈا ہوں گی ہندوستان کی پرچم بردار، ٹریپ شوٹر نے 2 گولڈ سمیت جیتے ہیں 3 تمغے

نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…

10 hours ago