قومی

Weather Update: اڈیشہ میں شدید بارش کے بعد لینڈ سلائیڈنگ سے تباہی، 18 گاؤں کا ریاست سے رابطہ منقطع، محکمہ موسمیات نے دیا بڑا اپ ڈیٹ

Weather Update: ملک کے کئی حصوں میں موسلادھار بارش کے باعث صورتحال سنگین ہو گئی ہے۔ مہاراشٹر، گجرات، مدھیہ پردیش اور قومی راجدھانی دہلی کی حالت خراب ہے۔ ان ریاستوں کے کئی شہر بارش کے پانی میں ڈوب گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اوڈیشہ میں بھی شدید بارش نے تباہی مچا دی ہے۔ اوڈیشہ میں موسلادھار بارش کے بعد بڑے پیمانے پر لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ریاست کے ملکانگیری ضلع کے 18 گاؤں کا ریاست کے دیگر حصوں سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ افسران نے یہ معلومات فراہم کیں۔

ملکانگیری ضلع کے کوروکونڈا بلاک کے تحت نکامامُڈی گرام پنچایت میں بیاپدر گھاٹ روڈ پر تمبا پدر گاؤں کے قریب ہفتہ کی دوپہر مٹی کا تودہ گرا۔ موسلا دھار بارش کے درمیان، ملکانگیری اور کوراپٹ کے لاماتاپٹ اور ننداپور علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کی اطلاع ملی، جس سے گاڑیوں کی نقل و حرکت متاثر ہوئی۔ خصوصی ریلیف کمشنر (ایس آر سی) کے دفتر نے ملکانگیری میں لینڈ سلائیڈنگ کی تصدیق کی ہے۔ سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایس آر سی ستیہ برت ساہو نے ملکانگیری کے ضلع مجسٹریٹ سے بات چیت کی ہے اور سڑک کو کھولنے کا کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی ٹریفک کی آمدورفت بحال کر دی جائے گی۔

جاری رہ سکتی ہے موسلادھار بارش

دریں اثنا، ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے ایک بلیٹن میں کہا ہے کہ مغربی بنگال اور اس سے ملحقہ شمالی اوڈیشہ میں گنگا کے میدانی علاقوں پر کم دباؤ والے علاقے کے زیر اثر، اوڈیشہ میں 31 جولائی تک موسلادھار بارش جاری رہ سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ اتوار کی صبح تک ملکانگیری، کورا پٹ، نبرنگ پور، بولانگیر، نواپاڈا، سون پور، جھارسگوڑا، سندر گڑھ، سمبل پور، کیونجھر، انگول، دیوگڑھ اور کالاہاندی اضلاع میں ایک یا دو مقامات پر بھاری بارش (سات سے 11 سینٹی میٹر) ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں- Delhi Bomb Threat: دہلی کے نجف گڑھ روڈ پر ڈی ٹی سی بس میں بم کی اطلاع، پولیس کی جانچ میں ملی تار جیسی چیز

ان علاقوں میں بارش کی وارننگ

آئی ایم ڈی نے اتوار کو خلیج بنگال میں 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلنے کا بھی انتباہ دیا ہے۔ ماہی گیروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ سمندر میں جانے سے گریز کریں کیونکہ اس میں طوفان کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے 28 جولائی کو برگڑھ، جھارسگوڑا، سندر گڑھ، نواپاڈا اور نبرنگ پور میں بھاری بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ آئی ایم ڈی نے کہا کہ اس نے اگلے 24 گھنٹوں (29 جولائی) کے دوران کیونجھر، میور بھنج اور بالاسور میں ایک یا دو مقامات پر بھاری بارش کی وارننگ دی ہے۔ 31 جولائی کو کیونجھر، میور بھنج، بالاسور، بھدرک اور جاج پور اضلاع میں ایک یا دو مقامات پر بھی بھاری بارش کا امکان ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

5 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

7 hours ago