قومی

Weather Update: دہلی-این سی آر میں بارش کے بعد موسم ہوا سرد، جانئے اتر پردیش اور بہار میں کیسا رہےگا موسم

دہلی-این سی آر سمیت شمالی ہندوستان میں موسم بدل رہا ہے۔ صبح اور شام کی ٹھنڈی ہوائیں سردیوں کا ہلکا سا احساس لے کر آئی ہیں۔ اتراکھنڈ کی اونچی پہاڑیوں میں برف باری کی وجہ سے درجہ حرارت گر رہا ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات نے جنوبی جزیرہ نما ہندوستان میں اگلے چار سے پانچ دنوں تک بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ اگر یہ پیشین گوئی درست ثابت ہوتی ہے، تو دیوالی تک پورے شمالی ہندوستان میں سردی کی شدت بڑھنے کا امکان ہے۔

دہلی میں ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ صاف  ہواموسم

 دہلی میں حالیہ بارش نے گرمی کو مکمل طور پر ختم کردیا ہے۔ اب صبح و شام سرد ہوائیں چل رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ 11 اکتوبر تک دارالحکومت میں آسمان صاف رہے گا۔ ہلکی سرد ہوائیں چلنے سے لوگوں کو سردی محسوس ہوتی رہے گی۔آئی ایم ڈی کے مطابق دہلی-این سی آر میں 9 اکتوبر سے 13 اکتوبر تک موسم صاف رہے گا۔ اس دوران بارش کا امکان نہیں ہے۔ قابل ذکر بات یہ  ہےکہ اگلے 3-4 دنوں میں کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں 2-3 ڈگری کی کمی ہو سکتی ہے۔

دیوالی تک شہر کا موسم اور بھی سرد ہونے کی امید ہے، اس لیے باہر جانے والے یا صبح کی سیر کرنے والوں کو ہلکا سویٹر یا شال اپنے ساتھ رکھنا چاہیے۔

اتر پردیش میں پھر بڑھنے والی گرمی

 اتر پردیش میں حالیہ بارش کے بعد آج سے موسم خشک رہے گا۔ زیادہ تر علاقوں میں دھوپ چھائی رہے گی جس کی وجہ سے درجہ حرارت دوبارہ بڑھنے کا امکان ہے۔ آئی ایم ڈی نے اگلے پانچ دنوں تک اتر پردیش میں بارش کا کوئی الرٹ جاری نہیں کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کے اسرائیل-حماس امن منصوبے کے نفاذ کے اعلان پر، پی ایم مودی کا ردعمل، کہا- ہم امن منصوبے کا خیر مقدم کرتے ہیں

اتراکھنڈ میں اکتوبر کی برف باری نے ریکارڈ توڑ دیا

اتراکھنڈ میں اس سال اکتوبر کے پہلے ہفتے میں شدید برف باری ہو رہی ہے، یہ گزشتہ 30 سالوں میں پہلی بار ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ آج اترکاشی، رودرپریاگ، چمولی، باگیشور اور پتھورا گڑھ اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش یا ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Singer Sunita Rao Story: سونیتا راؤ نے 90 کی دہائی کے ہٹ گانے کا سنایا قصہ، کہا- ’’غلط سنگر کو دیا گیا تھا کریڈٹ‘‘

فلم ’کھلاڑیوں کا کھلاڑی‘ میں ریوینا ٹنڈن کے علاوہ سابق ڈبلیو ڈبلیو ایف، جو اب…

16 minutes ago

PM Narendra Modi Vision: پی ایم مودی کے وژن کو عملی شکل دینے کی سمت بڑا قدم، گوالیار میں ایشیا کے پہلے ٹیلی کام مینوفیکچرنگ زون کی تیاری

جیوتی رادتیہ سندھیا کی پہل سے تقریباً 170 ایکڑ میں تیار ہوگا ٹیلی کام مینوفیکچرنگ…

28 minutes ago

Attack on Commercial Ship: عمان کے ساحل کے قریب کمرشل جہاز پر حملہ، 11 بھارتی ملاح زخمی، وزارت خارجہ نے دی جانکاری

وزارت خارجہ نے کہا کہ خطے میں جہازوں پر حملوں کے مسلسل واقعات بھارت کے…

1 hour ago

Gujarat Water-Governance Model: گجرات کے آبی انتظامی ماڈل سے گلوبل ساؤتھ کو سیکھ لینے کا مشورہ، پی ایم او نے شیئر کیا مضمون

پی ایم او نے ’ایکس‘ پر لکھا، ’بھارت سے آبی حکمرانی کا ایک ایسا ماڈل…

1 hour ago