:Weather Update اتر پردیش کے بیشتر اضلاع میں بارش ہورہی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق یوپی میں ایک بار پھر جنوب مغربی مانسون سرگرم ہو گیاہے۔محکمہ موسمیات آئی ایم ڈی لکھنؤ ( IMD Lucknow) کے مطابق مغربی اتر پردیش میں اگلے 2-3 دنوں کے دوران غازی آباد، نوئیڈا، میرٹھ، آگرہ، اوریا، اٹاوہ، فتح پور، فیروز آباد، ہاتھرس، جالون، جھانسی، کانپور، کانپور دیہات، للت پور، متھرا ، پرتاپ گڑھ ، رائے بریلی اور اناؤ اضلاع میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ حالانکہ، مشرقی اتر پردیش میں ہلکی بارش ہی دیکھنے کو ملے گی۔وہیں پیلی بھیت، شاہجہاں پور، بریلی، قنوج، فرخ آباد، مہاراج گنج، لکھیم پور کھیری، گورکھپور، بلرام پور، شراوستی، بہرائچ میں بھی زیادہ بارش ہو سکتی ہیں۔
اتر پردیش میں آج کہاں کہاں ہوگی بارش
آپ کو بتادیں کہ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران گورکھپور، رائے بریلی، بلرام پور، گونڈا، بستی، بدایوں، جالون، للت پور، میرٹھ، بلند شہر، ہمیر پور، فیروز آباد، جھانسی، بلند شہر، آگرہ، ایٹہ، متھرا، آگرہ، سون بھدر، کانپور دیہات، جالون، باغپت، کاس گنج، ہمیر پور، اٹاوہ، ہاپوڑ، جالون، ہاتھرس، بلند شہر، بجنور، مظفر نگر سمیت کئی اضلاع میں ہلکی سے درمیانی بارش دیکھی جا سکتی ہے۔ وہیں درجہ حرارت کی بات کریں تو گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت وارانسی ضلع میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جب کہ نجیب آباد میں کم سے کم درجہ حرارت 22.6 ڈگری سینٹی گریڈ درج کیا گیا۔اگلے 2-3 دنوں کے دوران اتر پردیش میں الگ الگ مقامات پر ہوا کی رفتار 40-50 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ اس دوران طوفان اور بجلی گرنے کے ساتھ ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش بھی ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رائے گڑھ میں چٹان پھسلنے سے 4 افراد ہلاک، 21 شدید زخمی، امدادی کام جاری
دوسری جانب محکمہ موسمیات (IMD) نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں اتر پردیش میں آسمانی بجلی گرنے اور گرج چمک کے واقعات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ اس لیے تیز بارش یا بجلی گرنے کے دوران گھر کے اندر ہی رہیں۔ کھلے میں یا درختوں اور پودوں کے نیچے پناہ نہ لیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسکون پل پر ہولناک حادثہ، بھیڑ کو روندتی چلی گئی جیگوار، 9 افراد ہلاک، 15 سے زائد زخمی
بھارت ایکسپریس۔
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…
پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران این ڈی اے اور انڈیا الائنس کے ممبران پارلیمنٹ کے…
این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…