قومی

Petrol-Diesel Price Update: پٹنہ میں مہنگا تو جے پور میں سستا ہوا فیول، جانیں اپنے شہر میں پٹرول اور ڈیزل کا ریٹ

Petrol-Diesel Price Update: بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمت میں کمی درج کی گئی ہے۔ برینٹ خام تیل کی قیمت میں 0.13 فیصد کمی ہوئی ہے۔ اس وقت یہ 79.36  ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ وہیں ڈبلیو ٹی آئی خام تیل اس وقت 0.16 فیصد کمی کے ساتھ 75.23 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ بین الاقوامی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں تبدیلی سے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر بھی اثر پڑتا ہے۔ ملک کے کئی شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تبدیلی آئی ہے۔ بہار کی راجدھانی پٹنہ میں ان کی قیمتیں مہنگی ہیں اور جے پور میں ایندھن کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس وقت پٹنہ میں پٹرول 35 پیسے مہنگا ہو کر 107.59 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ڈیزل 32 پیسے مہنگا ہو کر 94.36 روپے فی لیٹر  مل رہا ہے۔ وہیں راجستھان کی راجدھانی جے پور میں پٹرول 20 پیسے اور ڈیزل 18 پیسے سستا ہو گیا ہے۔ یہاں پٹرول 108.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 93.65 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہے۔

دارالحکومت دہلی سمیت ملک کے چار میٹرو میں پٹرول-ڈیزل کی قیمتیں

نئی دہلی: یہاں پٹرول 96.72 روپے اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔

ممبئی: یہاں پٹرول 106.31 روپے اور ڈیزل 94.27 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔

کولکتہ: یہاں پٹرول 106.03 روپے اور ڈیزل 92.76 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔

چنئی: یہاں پٹرول 102.63 روپے اور ڈیزل 94.24 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔

جانیں اپنے شہر میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت

ہندوستان میں ریاستی سطح پر بھی تیل کی قیمت الگ الگ ہوتی ہے، کیونکہ مرکز کے علاوہ ریاستی سطح پر بھی ٹیکس الگ الگ وصول کیا جاتا ہے۔ سرکار نے اپنے صارفین کے  لیے ایس ایم ایس کے ذریعہ تیل کی قیمتوں کی جانکاری حاصل کرنے کے لیے سہولت فرام کی ہے۔ آپ بھی اپنے شہر میں روزانہ ایک SMS کے ذریعے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت جان سکتے ہیں۔ اس کے لیے انڈین آئل (IOCL) کے صارفین کو RSP کوڈ پیک نمبر 9224992249 پر بھیجنا ہوگا۔ جبکہ، ایچ پی سی ایل کے صارفین HPprice <ڈیلر کوڈ> کو 9222201122 پر بھیج سکتے ہیں اور بی پی سی ایل کے صارفین پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو چیک کرنے کے لیے RSP <ڈیلر کوڈ> 9223112222 پر بھیجیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Zelenskyy-Macron talks: زیلنسکی اور میکرون کی بات چیت، یوکرین کو ہر ضروری مدد دینے کا وعدہ، فریا نظام سال کے آخر تک ہوگا تیار

صدر زیلنسکی نے ایمانوئل میکرون کے ساتھ بات چیت کو اہم قرار دیا۔ انہوں نے…

11 minutes ago

Tej Pratap tried to enter the house: تیج پرتاپ نے گھر میں گھسنے کی کوشش کی تھی، پہلی بار سامنے آئیں انوشکا یادو، ڈانڈیا پروگرام میں پہنچیں بیٹی کے ساتھ

انوشکا یادو اپنی بیٹی اُجّینی کے ساتھ ڈانڈیا کلاس میں شرکت کرنے پہنچی تھیں۔ انہوں…

49 minutes ago

A Chill in the Air in Delhi-NCR: دہلی-این سی آر میں سردی نے دی دستک، درجۂ حرارت 6 ڈگری تک گرا، آج بھی ہوگی بارش؟

کم سے کم درجۂ حرارت میں کوئی خاص تبدیلی درج نہیں کی گئی، تاہم یہ…

1 hour ago

Lehra Do Tiranga March: دفعہ 163 نافذ، سینٹرل پارک دو دن کے لیے بند، سی جے پی کی ترنگا یاترا پر دہلی پولیس کا بیان

ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) نے بتایا کہ نئی دہلی میونسپل کونسل (این…

2 hours ago