قومی

Weather of Delhi-NCR became pleasant due to rain:تیز ہواؤں اور بارش سے دہلی-این سی آر کا موسم ہوا خوشگوار

Weather of Delhi-NCR became pleasant due to rain: دہلی این سی آر کے لوگوں کوپچھلے کچھ دنوں سے گرمی اور امس کا سامنا کر رہے تھے۔لیکن آج دہلی  این سی آر میں لوگ  کو کچھ راحت ملی ہے۔ ہفتہ کی دوپہر تیز ہواؤں کے ساتھ آسمان پر گہرے بادل چھائے ہوئے تھے  ۔موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ دہلی این سی آر  میں تیز بارش ہوئی جس کے باعث درجہ حرارت  میں کمی  واقع ہوئی ہے ۔ گہرے بادلوں کی وجہ سے دن ایسا لگتا ہے کہ  سیاہ ہوگیا۔ اس دوران انڈیا گیٹ سمیت کئی مقامات پر گاڑیاں روشنیوں کے ساتھ چلتی دیکھی گئیں۔

دہلی کے محکمہ موسمیات نے جمعہ 22 ستمبر اور ہفتہ 23 ستمبر کو دہلی این سی آر اور آس پاس کے علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی گئی تھی۔ ہفتہ کو دہلی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ جو کہ کم از کم اوسط درجہ حرارت سے تین ڈگری سیلسیس زیادہ ہے۔ اس سے قبل کل یعنی جمعہ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا تھا۔ گزشتہ دنوں کے مقابلے ہفتہ کو درجہ حرارت میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی۔

یہ بھی پڑھیں: خالصتانی دہشت گرد پنّو کے خلاف بڑی کارروائی، چندی گڑھ اور امرتسر میں این آئی اے نے ضبط کی جائیداد

دہلی اور آس پاس کے علاقوں میں ستمبر کے آخر تک بارش کا امکان ہے

میڈیا میں شائع خبر کے مطابق جب مانسون دہلی میں واپس آیا تو اگست اور ستمبر میں معمول سے کم بارش ریکارڈ کی گئی۔ صفدرجنگ میں واقع اسٹینڈرڈ آبزرویٹری کے مطابق جون اور اگست میں معمول سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی۔ دہلی اور آس پاس کے علاقوں میں اس مہینے کے آخر تک یعنی ستمبر کے آخر تک بارش کا امکان ہے۔ بارش کے باوجود دہلی والوں کو اگلے تین چار دنوں تک گرمی اور امس سے راحت ملنے کا امکان نہیں ہے۔ ہفتہ کو دہلی میں صبح کی نمی 115 فیصد ریکارڈ کی گئی، جب کہ ہوا کے معیار کا انڈیکس 84 AQI ریکارڈ کیا گیا، جو AQI کے معیاری پیمانے پر ‘اطمینان بخش زمرے’ میں درج کیا گیا۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

SportsForAll: دہلی میں 5واں اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن اسپانسرشپ پروگرام 2025 کا انعقاد، کئی اہم شخصیات نے کی شرکت

تقریب کے دوران، عہدیداروں نے اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن کے تعاون کی تعریف کی، جو…

7 minutes ago

Indian brands sustain momentum: ہندوستانی برانڈز 2025 کے لیے برانڈ فائنانس کی درجہ بندی میں اضافے میں رفتار کو برقرار رکھتے ہیں

ٹاٹا گروپ ہندوستان کا سب سے اعلیٰ درجہ کا برانڈ بننا جاری رکھے ہوئے ہے۔…

19 minutes ago

Deloitte India: مالی سال 2025 میں ہندوستان کی جی ڈی پی 6.5-6.8 فیصد رہنے کی توقع

اس ماہ کے شروع میں قومی شماریاتی دفتر (این ایس او) کے جاری کردہ پہلے…

46 minutes ago

IDFC FIRST Bank نے RuPay UPI کریڈٹ کارڈ سبھی  کے لیے لانچ کیا

سیملیس UPI انٹیگریشن: پہلا EA₹N کریڈٹ کارڈ 60 ملین سے زیادہ UPI QR کوڈز پر…

1 hour ago

Servotech’s Revenue Grows By 315%: مالی سال 2025 کی تیسری سہ ماہی کے لیے Servotech کی آمدنی میں 315 فیصد اضافہ

کمپنی نے 31 دسمبر 2024 کو ختم ہونے والی سہ ماہی اور نو مہینے کے…

1 hour ago

India Inc’s bold playbook:انڈیا انک کی جرات مندانہ پلے بک: اے آئی انقلاب، اور آب و ہوا کے فوائد، پی ڈبلیو سی کی تحقیقات

پی ڈبلیو سی کے مطابق، میکرو اکنامک نقطہ نظر سے، ہندوستان کی مضبوط اقتصادی ترقی،…

2 hours ago