قومی

Weather in Delhi-NCR is pleasant and cool due to rain: دہلی-این سی آر میں بارش کی وجہ سے موسم خوش گوار اور ٹھنڈا ہوا، دہلی میں آج بارش کا یلو الرٹ

Weather in Delhi-NCR is pleasant and cool due to rain: دہلی سمیت این سی آر میں بارش کی وجہ سے موسم ٹھنڈا ہو گیا ہے۔ رات سے  ہی کئی علاقوں میں بارش ہو رہی ہے۔ بارش سے لوگوں کوگرمی  اور نمی سے کچھ  راحت تو مل گئی ہے ۔ دہلی میں آج بارش کا یلو الرٹ ہے۔ دہلی-این سی آر میں دن بھر وقفے وقفے سے بارش ہو سکتی ہے۔ بارش کی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی بھی دیکھی جارہی ہے ۔

جمعہ کی صبح دہلی-این سی آر کے کچھ علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش ہوئی، جب کہ کم سے کم درجہ حرارت 26.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو معمول سے ایک ڈگری زیادہ ہے۔

ہفتہ کو ہلکی سے درمیانی بارش  ہورہی ہے۔ آج  زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری اور کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری رہ سکتا ہے۔ 30 جولائی سے بارشیں بہت ہلکی ہوں گی۔ 30 جولائی سے 3 جولائی تک درجہ حرارت بڑھے گا۔ تاہم اس دوران موسم مکمل طور پر خشک نہیں رہے گا۔ ہلکی بارش کبھی کبھار ہو گی۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری اور کم سے کم درجہ حرارت 26 سے 27 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے ہفتہ کو اتراکھنڈ کے دہرادون، باگیشور اور چمولی میں شدید بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی پوری ریاست میں بارش کا یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ موسمیاتی مرکز کے مطابق ریاست میں 29 سے 31 جولائی تک بھاری بارش کا یلو الرٹ ہے۔ اس کے ساتھ ہی اگلے چند دنوں تک اتراکھنڈ کے کئی علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے اور موسلادھار بارش کے امکانات ہیں۔ اتر پردیش میں بھی بارش کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے ریاست کے 50 سے زائد اضلاع میں بارش کی وارننگ جاری کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی یوپی کے 32 اضلاع میں بھاری بارش کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی ایجنسی کے مطابق محکمہ موسمیات نے ہفتہ کو ہماچل پردیش میں شدید بارش کی وارننگ جاری کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مقامی دفتر کا کہنا ہے کہ شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کا خدشہ ہے اور دریاؤں اور نالوں میں پانی کا بہاؤ بھی بڑھ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے سولن، شملہ اور سرمور اضلاع میں سیلاب کے لیے درمیانے درجے سے انتہائی خطرے کی وارننگ جاری کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں 3 اگست تک بارش جاری رہنے کی امید ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Non bailable warrant against Baba Ramdev: بابا رام دیو کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری،گرو کے ساتھ چیلے کو بھی عدالت نے کیا طلب

آپ کو بتادیں کہ یوگا گرو بابا رام دیو اور پتنجلی آیوروید لمیٹڈ کے خلاف…

11 minutes ago

Excessive Hand Washing: کیا آپ کو بھی بار بار ہاتھ دھونے کی پڑگی ہے عادت ؟ تو  ہوجائیں ہوشیار

تب بھی ہاتھ دھونا درست ہے۔ آپ سارا دن باہر رہنے کے بعد گھر واپس…

34 minutes ago

Deva Box Office Collection Day 2: شاہد کپور کی فلم  ‘دیوا’ نے کا زبردست کلیکشن، 2025 کی ان فلموں کو دی شکست

دیوا' کے پروڈکشن ہاؤس، زی اسٹوڈیوز کے مطابق، 'دیوا' نے پہلے دن ہندوستانی باکس آفس…

1 hour ago

Saputara Ghat Accident: مہا کمبھ سے  واپس آرہی بس گجرات کے ساپوتارا گھاٹ میں حادثہ کا شکار، 7 افراد کی موت، 15 زخمی

اتوار (2 فروری) کی صبح تقریباً 5.30 بجے ناسک-سورت ہائی وے پر ساپوتارا گھاٹ کے…

2 hours ago

US-Canada Tariff War: کینیڈا کا ٹرمپ کی ٹیرف پر ایکشن وار ، ٹروڈو نے امریکہ کو  دیابڑا جھٹکا

جسٹن ٹروڈو نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک امریکی ٹریف…

3 hours ago