بی جی پی کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کے کوششوں کے درمیان عام آدمی پارٹی نے کانگریس پر نشانہ سادھا ہے۔ عام آدمی پارٹی کا کہنا ہے کہ کانگریس میں قیادت کے فقدان کے ساتھ ساتھ نظریہ کی بھی کمی ہے ۔ وہیں عام آدمی پارٹی نے کانگریس کے سامنے پیش کش رکھا ہے ۔ عام آدمی پارٹی کے وزیرسوربھ بھاردواج کا کہنا ہے کہ کانگریس اگر پنجاب اور دہلی میں انتخاب نہیں لڑتی ہے توعام آدمی پارٹی بھی راجستھان اور مدھیہ پردیش کے انتخابات میں مقابلہ آرائی نہیں کرے گی ۔ عام آدمی پارٹی کے وزیر کے اس بیان پر تو ایسا نہیں لگتا ہے کہ آنے والے ایام میں کانگریس اورعام آدمی پارٹی کے درمیان رشتہ کی تلخی میں کمی آئے گی۔
اگر عام آدمی پارٹی مدھیہ پردیش اور راجستھان میں انتخاب لڑتی ہے تو اس سے کانگریس کو نقصان ہوگا؟ اس سوال کے جواب میں سوربھ بھردواج نے کہا کہ 2015 اور 2020 کے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کو ایک بھی سیٹ نہیں ملی تھی ۔ اس کے بعد بھی کانگریس الیکشن لڑنے کی بات کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کانگریس یہ کہتی ہے کہ وہ دہلی اور پنجاب میں انتخابات نہیں لڑے گی تو ہم بھی راجستھان اور مدھیہ پردیش میں انتخابی مقابلہ آرائی نہیں کریں گے۔
عام آدمی پارٹی کے لیڈر نے کانگریس پر نقل کرنے کا الزام لگایا ۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم نے دہلی میں 200 یونٹ مفت بجلی اور آدھی قیمت پر 400 یونٹ تک بجلی دینے کا وعدہ کیا تھا تو کانگریس نے اس کا مذاق اڑا یا تھا، لیکن اب کانگریس خود ہی ہمارے اس عمل کی نقل کی ہے۔ سوربھ بھاردواج نے کہا کہ کانگریس نے ہماچل پردیش میں عام آدمی پارٹی کے آئیڈیا کی نقا لی کی ہے ۔ انہوں نے خواتین کومفت بجلی اور الاؤنس وغیر کے وعدوں کا حوالہ دیتے ہوئے کانگریس پر عام آدمی پارٹی کے آئیڈیا کی نقالی کا الزام عائد کیا۔
بھارت ایکسپریس۔
Delhi: دہلی کے جہانگیر پوری علاقے میں ایک مندر میں نوجوانوں کے دو گروپوں کے درمیان…
امریکہ میں کروڑوں ووٹرز پری پول ووٹنگ کے تحت پہلے ہی ووٹ ڈال چکے ہیں۔…
دپیکا اور رنویر نے اپنی پیاری کا نام دعا پڈوکون سنگھ رکھا ہے۔ بیٹی کا…
موجودہ صورتحال یہ ہے کہ اگر جنوبی افریقہ سری لنکا اور پاکستان کو 0-2 سے…
جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات سر پر ہیں۔ ایسے میں I.N.D.I.A نے آج اپنا انتخابی منشور…
کھرگے نے کہا کہ جھارکھنڈ میں پی ایم مودی کی تقریر ایک جملہ ہے۔ ان…