لوک سبھا انتخابات کے نتائج آنے کے بعد حکومت سازی کی تیاریاں تیز ہوچکی ہیں ، اسی کے سلسلے میں آج دہلی میں این ڈی اے اور انڈیا اتحاد دونوں کی میٹنگ ہوئی ۔ این ڈی اے کی میٹنگ میں پی ایم مودی کی قیادت پر حمایت کا اعلان کیا اور اس کے بعد حکومت سازی کیلئے صدر جمہوریہ کے پاس جاکر دعویٰ پیش کرنے کی تیاری شروع کردی ہے۔ ادھر دوسری جانب کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کی رہائش گاہ میں ان کی قیادت میں انڈیا اتحاد کی میٹنگ ہوئی۔ قریب دو گھنٹے کی میٹنگ کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انڈیا اتحاد کی طرف سے ملکارجن کھرگے نے کہا کہ ہم فی الحال سرکار بنانے کی کوشش نہیں کریں گے بلکہ ہم اس کیلئے صحیح وقت کا انتظار کریں گے ۔
کھرگے نے اپنے بیان میں کہا کہ الیکشن کے نتائج نے واضح کردیا ہے کہ عوام کا مینڈیٹ مودی کی قیادت پسند نہیں ہے، یہ مینڈیٹ مودی حکومت کے خلاف ہے لیکن جیسا کہ ان کی عادت ہے وہ سچائی کو قبول نہیں کرتے ہیں اور اس بار بھی وہ ایسا ہی کررہے ہیں ۔ کھرگے نے کہا کہ انڈیا اتحاد حکومت سازی کیلئے کسی بھی قسم کی جلدبازی میں نہیں ہے بلکہ صحیح وقت پر صحیح فیصلہ لیا جائے گا ،فی الحال ہم انتظا ر کریں گے اور مضبوط اپوزیشن کا فرض نبھائیں گے۔
بھارت ایکسپریس۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…