لوک سبھا انتخابات سے قبل بہار میں انڈیا الائنس کیلئے ایک اچھی خبر یہ آئی ہے کہ وکاس شیل انسان پارٹی یعنی وی آئی پی نے انڈیا اتحاد میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ مکیش ساہنی نےتیجسوی یادو اور کانگریس کے ساتھ مل کر باضابطہ طور پر اس کا اعلان کیا ہے اور اس دوران یہ بھی بتایا گیا کہ وی آئی پی بہا رمیں تین سیٹوں پر لوک سبھا میں اہنے امیدوار اتارے گی ۔ ان تین سیٹوں میں سے ایک موتیہاری کی سیٹ ہے جبکہ جھنجھارپوراور گوپال گنج بھی وی آئی پی کو دیا گیا ہے ۔ یہاں سے بھی مکیش ساہنی اپنے امیدواروں کو اتاریں گے اور انڈیا الائنس کے ساتھ مل کر لوک سبھا کا انتخاب لڑیں گے۔
تیجسوی یادو نے کہا کہ آر جے ڈی اپنے کوٹے کی 26 سیٹوں میں سے تین سیٹیں مکیش ساہنی کو دے گی۔ مکیش ساہنی کی پارٹی کو گوپال گنج، جھنجھارپور اور موتیہاری ملی ہے۔ تیجسوی نے کہا، ‘مجھے خوشی ہے کہ مکیش ساہنی اب انڈیا الائنس کے ساتھ ہیں۔ الائنس کے تمام اتحادی انہیں ہمارے اتحاد میں خوش آمدید کہتے ہیں۔
مکیش ساہنی نے ہندوستانی جمہوریت کے حق میں اہم فیصلہ لیا ہے۔ تیجسوی نے کہا، ‘پورے ملک میں انتخابات ہو رہے ہیں۔ بہار 400 سیٹوں کا دعوی کرنے والوں کو شکست دے گا۔ حیران کن نتائج آنے والے ہیں۔ ہم ترقی پسند ہیں اور ہمارے پاس بہار کی ترقی کا ایک وژن اور روڈ میپ ہے۔ ہم دیکھ رہے ہیں کہ کس طرح آئین کو دبایا جا رہا ہے۔ آئین پر سمجھوتہ ہوا تو جمہوریت کو نقصان پہنچے گا۔موجودہ حکومت ملک میں آمریت مسلط کرنا چاہتی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
امریکہ میں کروڑوں ووٹرز پری پول ووٹنگ کے تحت پہلے ہی ووٹ ڈال چکے ہیں۔…
دپیکا اور رنویر نے اپنی پیاری کا نام دعا پڈوکون سنگھ رکھا ہے۔ بیٹی کا…
موجودہ صورتحال یہ ہے کہ اگر جنوبی افریقہ سری لنکا اور پاکستان کو 0-2 سے…
جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات سر پر ہیں۔ ایسے میں I.N.D.I.A نے آج اپنا انتخابی منشور…
کھرگے نے کہا کہ جھارکھنڈ میں پی ایم مودی کی تقریر ایک جملہ ہے۔ ان…
جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات سے پہلے ملک کی سب سے بڑی جانچ ایجنسی سینٹرل بیورو…