وقف (ترمیمی) بل کی جانچ کرنے والی پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین جگدمبیکا پال نے بدھ کو کہا کہ پینل نے متفقہ طور پر مسائل کو حل کرنے کے لیے اپنی مدت میں توسیع کی ضرورت پر اتفاق کیاہے۔ یہ فیصلہ اس وقت ہوا جب حزب اختلاف کے ارکان نے کارروائی کو “تضحیک” قرار دیتے ہوئے آج کی میٹنگ سے واک آؤٹ کیا۔ بی جے پی ایم پی اور وقف جے پی سی کی چیئرپرسن جگدمبیکا پال نے میٹنگ کے بعد کہاکہ ہمیں ابھی بھی چھ ریاستوں کے دیگر اسٹیک ہولڈرز اور ریاستی عہدیداروں کو مدعو کرنا اور سننا ہے جہاں وقف اور ریاستی حکومتوں کے درمیان تنازعات ہیں، اور 123 جائیدادوں کے بارے میں حکومت ہند، شہری وزارت اور وقف بورڈ کے درمیان تنازعہ ہے۔اس لئے جے پی سی کی مدت میں توسیع کی ضرورت ہے۔
کمیٹی کی رکن اور بی جے پی ایم پی اپراجیتا سارنگی نے تصدیق کی کہ پینل لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا سے 2025 کے بجٹ اجلاس کے آخری دن تک اپنی رپورٹ پیش کرنے کی آخری تاریخ کو بڑھانے کی درخواست کرے گا۔یاد رہے کہ اپوزیشن کا احتجاج چیئرمین جگدمبیکا پال کے اس بیان سے شروع ہوا، جس میں انہوں نے مبینہ طور پر یہ اعلان کیا کہ بل پر کمیٹی کی مسودہ رپورٹ 29 نومبر کو لوک سبھا میں پیش کی جائے گی- اس اقدام کی کئی اپوزیشن جماعتوں نے مخالفت کی۔آج (بدھ) جے پی سی کی میٹنگ ہوئی جس میں اپوزیشن نے اجلاس کا بائیکاٹ کیا ہے۔
اپوزیشن رہنما اجلاس کو درمیان میں چھوڑ کر چلے گئے۔ اپوزیشن لیڈروں نے کہا کہ اسپیکر نے 29 نومبر کو جے پی سی کی وقف (ترمیمی) رپورٹ کا مسودہ پیش کرنے کا اعلان کیا، جس کا تمام اپوزیشن جماعتوں نے بائیکاٹ کیا ہے، اپوزیشن لیڈروں نے جے پی سی کی مدت میں توسیع کا مطالبہ کیا ہے۔عام آدمی پارٹی کے لیڈر سنجے سنگھ نے یہاں تک کہا کہ بی جے پی بھارتیہ جھگڑا پارٹی ہے۔وقف جے پی سی میٹنگ کے بارے میں، عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ اس ملک پر صرف ایک پارٹی حکومت کرتی ہے اور اس کا نام بھارتیہ جھگڑا پارٹی ہے۔ یہ پارٹی ملک میں انتشار پیدا کرنا چاہتی ہے۔ اس پارٹی نے سنبھل میں فساد برپا کیا اور یہ فساد ہندو مسلمانوں کا نہیں تھا۔ یہ ہنگامہ اسی پارٹی نے کروایا تھا۔
اے اے پی کے رکن پارلیمنٹ اور جے پی سی کے رکن سنجے سنگھ نے کہاکہ “جب تک پوری رپورٹ تیار نہیں ہو جاتی، تمام فریقوں کو سنا جاتا ہے اور پھرجے پی سی کا دورہ مکمل ہو جاتا ہے، مجھے لگتا ہے کہ اس سے پہلے ڈرافٹ رپورٹ پیش کرنا غلط ہے، انہوں نے ہمیں یقین دلایا تھا کہ وہ توسیع کریں گے۔ ان تمام باتوں کو نظر انداز کرتے ہوئے آپ کہہ ر ہے ہیں کہ ڈرافٹ رپورٹ پیش کرنے کے لیے تیار ہیں۔آپ نے دہلی حکومت،جموں کشمیر حکومت اور پنجاب حکومت کی بات ابھی سنی ہی نہیں ہے۔میٹنگ میں، اے آئی ایم آئی ایم کے رکن پارلیمنٹ اور جے پی سی کے رکن اسد الدین اویسی نے کہا، “مینڈیٹ یہ ہے کہ رپورٹ 29 (نومبر) کو دی جائے۔ ہم کیسے دے سکتے ہیں، ایک ایسا طریقہ ہے جس پر عمل کیا جائے، جو نہیں کیا گیاہے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس کمیٹی نے بہار اور مغربی بنگال کا دورہ نہیں کیا ہے۔ بہت سے اسٹیک ہولڈرز ہیں جنہیں ہم چاہتے ہیں۔ یہ کمیٹی تمام اسٹیک ہولڈرز کو آنے کی اجازت کیوں نہیں دے رہی؟
ٹی ایم سی کے رکن پارلیمنٹ اور جے پی سی کے رکن کلیان بنرجی نے کہا کہ بنیادی بات یہ ہے کہ صرف ان لوگوں کو بلایا گیا جن کا بی جے پی سے تعلق ہے اور جو بی جے پی کے قریب ہیں اور دن برباد کر دیا گیا جن ریاستوں میں وقف املاک کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ انہیں نہیں بلایا گیا ان میں دہلی بھی شامل ہے، سنبھل میں وقف املاک کے لیے 7 لوگوں کی جان چلی گئی، وہ اس معاملے کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
بہار پبلک سروس کمیشن کے امیدواروں کے ہنگامے اور مظاہرے کے بعد پرشانت کشور کے…
دہلی ہائی کورٹ نے POCSO کیس میں ایک شخص کو یہ کہتے ہوئے بری کر…
فوج نے لداخ میں پینگونگ تسو جھیل کے قریب چھترپتی شیواجی مہاراج کا مجسمہ نصب…
گجرات کے ضلع بھروچ کے دہیج میں واقع کیمیکل پلانٹ میں زہریلی گیس کے اخراج…
پٹنہ میں اجازت نہ ملنے کے باوجود بی پی ایس سی کے امیدوار آج (29…
ایس پی کا وفد پیر کو سنبھل تشدد کے متاثرین کے اہل خانہ سے ملاقات…