پریس ریلیز: ملک بھر کے وقف بورڈوں کے نمائندوں نے اقلیتی امور کی وزارت (ایم او ایم اے) کو جدید ترین سینٹرل وقف پورٹل تیار کرنے کے شان دار اقدام کے لیے سراہا ہے۔ اسکوپ کمپلیکس، لودھی روڈ، نئی دہلی میں 26 سے 27 مئی 2025 تک منعقدہ دو روزہ قومی تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء نے وقف املاک کے انتظام میں شفافیت، جوابدہی اور کارکردگی لانے کے لیے وزارت کی کوششوں کی ستائش کی۔
واضح رہے کہ اس ورکشاپ کا انعقاد اقلیتی امور کی وزارت کے سکریٹری ڈاکٹر چندر شیکھر کمار کی صدارت میں کیا گیا تھا، جس میں مختلف ریاستی/مرکز کے زیر انتظام وقف بورڈ، آئی ٹی ٹیموں اور دیگر اسٹیک ہولڈروں کے تقریبا 141 عہدیداروں نے فعال شرکت کی۔ وقف (ترمیمی) ایکٹ، 2025 کے تحت تیار کیا جانے والا سینٹرل وقف پورٹل ایک تبدیلی لانے والا ڈیجیٹل پلیٹ فارم بننے کے لیے تیار ہے جو پورے بھارت میں وقف املاک کے ریکارڈ کے مرکزی ذخیرے کے طور پر کام کرے گا۔
جانیے کیسے کام کرے گا پورٹل
پورٹل میں ایک مضبوط تین سطحی تصدیق اور سیکورٹی سسٹم ہوگا جس میں میکر چیکر- سرکاری میکانزم شامل ہوگا۔ متولی (نگران) جائیداد کی تفصیلات درج کرتے ہوئے میکر کے طور پر کام کرے گا۔ وقف بورڈ کے عہدیدار چیکر کے طور پر کام کریں گے، اندراج کا جائزہ لیں گے اور ان کی توثیق کریں گے۔ آخر میں ایک نامزد سرکاری اتھارٹی سرکاری گواہ کے طور پر کام کرے گی اور ریکارڈ کو حتمی شکل دینے سے پہلے مکمل تصدیق کو یقینی بنائے گی۔ اس منظم عمل سے تضادات کو نمایاں طور پر کم کیا جاسکے گا اور وقف املاک کے اندراج اور نگرانی میں غیر معمولی شفافیت آئے گی۔
دو روزہ ورکشاپ کے دوران مختلف ریاستوں کے ماسٹر ٹرینرز کو پورٹل کی خصوصیات اور فعالیت کے بارے میں تربیت دی گئی۔ شرکاء نے خاص طور پر عملی سیشنز کے لیے اعلیٰ درجے کے جوش و خروش کا مظاہرہ کیا اور ستائش کی جس نے پورٹل کے ساتھ حقیقی وقت کے تعامل کو ممکن بنایا۔ حکومت ہند اقلیتی امور کی وزارت کے توسط سے مرکزی وقف پورٹل کے کامیاب رول آؤٹ اور نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ وقف بورڈ کے اہلکاروں کو ضروری ڈیجیٹل مہارت اور ڈومین کی معلومات سے آراستہ کرنے کے لیے مسلسل صلاحیت سازی اور تربیتی پروگرام وں کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
حکومت کی یہ پہل وقف حکمرانی کو جدید بنانے میں ایک اہم قدم ہے اور ملک بھر میں وقف املاک کی فلاح و بہبود اور تحفظ کے لیے شفاف، جواب دہ اور ٹکنالوجی پر مبنی نظام کے وزارت کے وژن کا غماز ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
ایشین گیمز میں ایشا کا یہ تیسرا سلور میڈل ہے۔ اس سے قبل انہوں نے…
ضلع اسپتال کی اینٹی ریبیز ویکسین او پی ڈی کے انچارج ڈاکٹر موہت بنسل نے…
سمستی پور: بہار کے سمستی پور ضلع کے محی الدین نگر میں ایک انتہائی نایاب…
ارون راج نے کہا کہ جب اسکیم کے آغاز کے لیے جگہ کا انتخاب کرنے…
سیمینار میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ڈیجیٹل دور میں ہندوستانی زبانوں کا…
کوریا کی سیونگ سویون کو 5-0 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں داخل ہونے…