سپریم کورٹ نے منگل کے روز ایک عرضی کو مسترد کر دیا جس میں مرکز کو ونائک دامودر ساورکر کے نام کو نشانات اور ناموں (غیر مناسب استعمال کی روک تھام) ایکٹ 1950 (Emblems and Names (Prevention of Improper Use) Act, 1950) کے شیڈول میں شامل کرنے کی ہدایت دینے کی درخواست کی گئی تھی۔ یہ ایکٹ پیشہ ورانہ اور تجارتی مقاصد کے لیے کچھ نشانات اور ناموں کے غلط استعمال کو روکتا ہے۔
ایک ریسرچ اسکالر ڈاکٹر پنکج کمود چندر پھڈنیس کی طرف سے دائر درخواست میں کہا گیا کہ راہل گاندھی ساورکر کے خلاف مبینہ بیانات دے کر درخواست گزار کے بنیادی فرائض کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ تاہم چیف جسٹس آف انڈیا بی آر گاوائی اور جسٹس آگسٹین جارج مسیح کی سربراہی میں دو ججوں کی بنچ نے کسی بھی بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کا مشاہدہ نہیں کیا اور کہا کہ وہ اس طرح کی درخواستوں کو نہیں سن سکتی۔
سپریم کورٹ نے کہا-حکومت کو بھیجیے عرضی
سپریم کورٹ نے اس عرضی کو مسترد کرتے ہوئے کہا ’’ہمیں مداخلت کے لیے کوئی بنیاد نہیں ملی۔ مانگی گئی ریلیف نہیں دی جا سکتی۔ درخواست گزار کا کوئی بنیادی حق متاثر نہیں ہوتا ہے۔‘‘ عرضی گزار نے سپریم کورٹ سے یہ ہدایت بھی مانگی کہ لوک سبھا لیڈر آف اپوزیشن راہل گاندھی ساورکر کے خلاف اپنے مبینہ ریمارکس کی سزا کے طور پر کمیونٹی سروس کریں۔
سی جے آئی نے کہا کہ دفعہ 32 کی درخواست پر صرف اسی صورت میں غور کیا جا سکتا ہے جب بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہوئی ہو۔ بنچ نے کہا ’’اگر آپ چاہتے ہیں کہ نصاب میں کچھ بھی شائع کیا جائے تو یونین آف انڈیا کو اپنی نمائندگی دیں۔‘‘ درخواست گزار نے کہا کہ وہ پہلے ہی حکومت سے نمائندگی کر چکے ہیں۔ پھر بنچ نے اس کی درخواست خارج کر دی۔
بھارت ایکسپریس اردو
گورنر سنتوش گنگوار نے کہا کہ تیر اندازی یکسوئی اور درست نشانے کا کھیل ہے۔…
پٹنہ کے باپو آڈیٹوریم میں 26 اکتوبر کو IVY بھوجپوری میوزک ایوارڈز 2026 کا انعقاد…
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ موجودہ عالمی نظام آج کے چیلنجز کا حل پیش…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی طویل عمر اور صحت مند زندگی کے لیے نیک…
آل انڈیا اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن (AISA) کی صدر نیہا بورا کی عرضی پر دہلی ہائی…
پولیس نے حضرت گنج تھانے میں شردھا دوبے سے تقریباً 6 گھنٹے تک پوچھ گچھ…