قومی

Waqf Board case: عید سے پہلے امانت اللہ خان کیلئے آئی بری خبر، عدالت نے سمن جاری کرکے 20 اپریل کو کیا طلب، جانئے کیا ہے پورا معاملہ

دہلی وقف بورڈ میں منی لانڈرنگ معاملے میں عام آدمی پارٹی کے اوکھلا سے رکن اسمبلی امانت اللہ خان کو دہلی کی راوز اوینیو کورٹ نے سمن جاری کرکےمشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔عدالت نے امانت اللہ خان کو 20 اپریل کو عدالت میں پیش ہوکر سمن کا جواب دینے کا حکم دیا ہے۔دراصل ای ڈی نے عدالت میں کہا تھا کہ امانت اللہ خان ہمارے نوٹس کا جواب نہیں دے رہے ہیں ، ہمارے سمن کی پاسداری نہیں کی جارہی ہے۔ عدالت نے ای ڈی کی اس شکایت پر امانت اللہ خان کو 20 اپریل کو عدالت میں پیش ہونے کیلئے سمن جاری کردیا ہے۔

یہ پورا معاملہ وقف کی جائیداد کو فروخت کرنے کا ہے اور اس امانت میں خیانت کا ہے، اسی معاملے میں امانت اللہ خان کو ای ڈی بار بار انہیں سمن جاری کررہی تھی جس پر امانت اللہ خان جواب نہیں دے رہے تھے البتہ جب ای ڈی اس معاملے میں  عدالت کے سامنے شکایت لے کر پہنچی تو عدالت نے کہا کہ امانت خان کو 20 اپریل کو عدالت میں پیش ہوکر جواب دیں۔

واضح رہے کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے جمعہ کو راؤز ایونیو کورٹ میں شکایت درج کرائی تھی  جب ایم ایل اے امانت اللہ خان نے وقف بورڈ منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں سمن کو نظر انداز کر دیاتھا۔ایجنسی نے ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ دیویا ملہوترا کی عدالت میں فوجداری ضابطہ کی دفعہ 190 اور 200 کے تحت پی ایم ایل ایکٹ سیکشن 50 (سمن جاری کرنے کا اختیار) کے تحت جاری کردہ سمن کی تعمیل نہ کرنے اور تفتیش میں شامل نہ ہونے کی شکایت درج کی تھی۔

قبل ازیں اس کیس میں خان کی پیشگی ضمانت کی درخواست عدالت نے مسترد کر دی تھی۔ ای ڈی کے کیس کے مطابق، یہ الزام ہے کہ خان نے عملے کی غیر قانونی بھرتی کے ذریعے نقد رقم میں ” بھاری رقم” حاصل کی اور اس رقم کو اپنے معاونین کے نام پر غیر منقولہ اثاثے خریدنے کے لیے لگایا۔قبل ازیں، ای ڈی نے اس معاملے میں پانچ اداروں کے خلاف استغاثہ کی شکایت بھی درج کی تھی، جن میں خان کے تین مبینہ ساتھی بھی شامل تھے جنہیں ایجنسی نے نومبر 2023 میں گرفتار کیا تھا۔خان کو چارج شیٹ میں بطور ملزم نامزد نہیں کیا گیا۔ تاہم چارج شیٹ میں ایجنسی نے الزام لگایا کہ جائیدادیں خان کے کہنے پر خریدی گئیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

36 minutes ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

1 hour ago