قومی

Waqf Amendment Act case: وقف قانون پر اب سپریم کورٹ میں 15مئی کو ہوگی اگلی سماعت،نئے چیف جسٹس کی بنچ کرے گی شنوائی

وقف ترمیمی قانون کو چیلنج کرنے والی عرضیوں پر آج دوسری بار سماعت ہونے والی تھی لیکن چیف جسٹس سنجیو کھنہ کی ریٹائرمنٹ کو دیکھتے ہوئے اب اس معاملے کو جسٹس بی آر گوائی کی بنچ کے سپرد کردیا گیا ہے اور اس کیلئے نئی تاریخ 15 مئی متعین کی گئی ہے۔ سپریم کورٹ نے آج  کہا کہ متنازعہ وقف (ترمیمی) ایکٹ 2025 کو چیلنج کرنے والی درخواستوں کی سماعت چیف جسٹس آف انڈیا (سی جے آئی) سنجیو کھنہ کی سربراہی والی بنچ نہیں کرے گی۔اس معاملے کی  اب جسٹس بی آر گوائی کی سربراہی والی بنچ شنوائی کرے گی۔یہ پیشرفت اس  وجہ سے  ہوئی ہے کہ چیف جسٹس سنجیو کھنہ 13 مئی کو اپنے عہدے سے سبکدوش ہونے والے ہیں اور اس معاملے کو عبوری حکم دینے کے لیے بھی طویل سماعت کی ضرورت ہوگی۔

سی جے آئی سنجیو کھنہ نے آج اس معاملے کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر عبوری حکم دینے سے پہلے طویل سماعت کی ضرورت ہے۔ عدالت نے کیس کی سماعت اگلی تاریخ تک ملتوی کر دی ہے۔ سی جے آئی کھنہ 13 مئی کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔ ایسے میں اگلے سی جے آئی بی آر گوائی اس کیس کی سماعت کریں گے۔جسٹس بی آر گوائی 14 مئی سے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے، اب اس کیس کی سماعت 15 مئی کو ہوگی۔

قبل ازیں، 17 اپریل کو ان درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے وقف املاک کی ڈی نوٹیفکیشن اور سنٹرل وقف کونسل سمیت بورڈز میں نئی ​​تقرریوں پر پابندی لگا دی تھی۔ سپریم کورٹ نے ان درخواستوں پر حکومت سے جواب طلب کیا تھا اور درخواست گزار کو اس پر جواب داخل کرنے کا وقت بھی دیا تھا۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Air India Flights: سعودی عرب جانے والی ایئر انڈیا کی پروازیں 24 اکتوبر تک منسوخ، حوثی باغیوں کی دھمکی کے بعد فیصلہ

ایئر انڈیا نے اپنے بیان میں کہا، ’’موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ایئر انڈیا اور…

4 seconds ago

Ranji Trophy: نیوزی لینڈ روانہ ہونے سے پہلے رنجی ٹرافی میں حصہ لیں گے شبھمن گل، چھتیس گڑھ کے خلاف کھیلیں گے

شبھمن گل کو آخری وقت میں ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ ادے سہارن…

32 minutes ago

China Gold Reserves Reaches 2410 Tons: چین آخر کیا چال چل رہا ہے؟ 23 ماہ سے مسلسل سونا خرید رہا ہے

چین مسلسل 23 ماہ سے سونے کی خریداری کر رہا ہے، جس سے اس کے…

1 hour ago