قومی

Maulana Arshad Madani on India-Pakistan War: ہندوستان اور پاکستان دونوں ایٹمی ملک، جنگ ہوئی تو آئے گی تباہی، اس لئے میں لرز جاتا ہوں، مولانا ارشد مدنی نے دیا بڑا بیان

نئی دہلی: جمعیۃ علماء ہند نے اتوار(4 مئی) کوایک تجویزمنظورکرکے پہلگام دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی۔ ساتھ ہی حکومت کے ہرقدم کی حمایت کرنے کی بات کہی اور دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس دوران جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے پریس کانفرنس کے دوران کئی اہم موضوعات پربات کی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان دونوں ایٹمی ملک ہیں، جنگ ہوئی تو تباہی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ لڑائی مسئلے کا حل نہیں ہے، جنگ کے حالات میں ہندوستان کے روپئے کی قیمت زمین پرآجائے گی۔

پہلگام دہشت گردانہ حملے سے متعلق انہوں نے کہا کہ لوگ جاہل ہیں اور وہ کچھ بھی کرتے ہیں، لیکن اسلام اس کی اجازت نہیں دیتا۔ انہوں نے کہا کہ بے گناہ کو قاتل کرنا چاہے، وہ کوئی بھی بے گناہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے یہ گناہ کیا ہے، انہیں سخت سے سخت سزا ملنی چاہئے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک کے اندرجس چیز کو فروغ دیا جا رہا ہے، وہ بہت غلط ہے۔ مدنی نے کہا کہ اگر یہ نفرت کی سیاست کا دروازہ کھلا رہا تو ایک دن ایسا آئے گا کہ مسلمان اور ہندو کے لئے سانس لینا بھی مشکل ہوجائے گا۔

‘حکومت کی پالیسی نفرت کی پالیسی‘

مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ حکومت کی پالیسی نفرت کی پالیسی ہے، جو لوگ ایسا کررہے ہیں، وہ ملزم ہیں۔ انہوں نے کاہ کہ پوری دنیا میں یہ پھیلانے کی کوشش کی گئی کہ اسلام دہشت گردی پیدا کرتا ہے، یہ اسلام کی توسیع کو روکنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام واحد ایسا مذہب ہے، جس کے ماننے والوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ حالانکہ پوری دنیا میں اس کے خلاف سازشیں کی جا رہی ہیں، لیکن کوئی نہیں روک پا رہا ہے۔

اسلام میں ظلم کی کوئی گنجائش نہیں

مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ اسلام ایک ایسا مذہب ہے جو نہ صرف انسانوں بلکہ جانوروں کے ساتھ بھی حسن سلوک کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ “اسلام میں تو کتے اور بلی پر بھی ظلم کرنا گناہ سمجھا جاتا ہے، چہ جائیکہ کسی بے گناہ انسان کا قتل۔ اسلام میں بے گناہ کے قتل کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔” مولانا مدنی نے کہا کہ اسلام ایک پُرامن مذہب ہے، جو دنیا میں سب سے تیزی سے پھیلنے والا مذہب بھی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اسی تیز رفتار پھیلاؤ کی وجہ سے دنیا بھر میں اسلام کے خلاف مختلف طرح کی سازشیں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کے خلاف مختلف ہتھکنڈے اختیار کیے جا رہے ہیں، چاہے وہ میڈیا کے ذریعے ہوں یا عالمی پالیسیوں کے ذریعے۔ لیکن اس کے باوجود اسلام کا پیغام اور اس کا پھیلاؤ جاری ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ مذہب کو نفرت اور سیاست کا ذریعہ نہ بنایا جائے بلکہ انسانیت، رواداری اور امن کے اصولوں کو فروغ دیا جائے، جن کی بنیاد پر اسلام قائم ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Netanyahu Invites PM Modi & Captain Smit: اسرائیل کے یوم آزادی پر پی ایم مودی اور کیپٹن اسمت مچھار کو خصوصی دعوت، نیتن یاہو نے فون پر کی بات

اسرائیلی وزیر اعظم نے 174 مسافروں کی جان بچانے والے بھارتی پائلٹ کی بہادری کو…

3 hours ago

PM Modi Public Service Exhibition: گجرات میں وزیر اعظم مودی کے 25 سالہ عوامی خدمت کے سفر کی نمائش، وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے کیا معائنہ

پنڈت دین دیال آڈیٹوریم میں منعقد ’وکست گجرات سے وکست بھارت‘ کے عنوان سے اس…

4 hours ago