قومی

Waqf Act Supreme Court hearing: وقف پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ،ایک ہفتے تک قانون کے کچھ حصوں پر عبوری روک ،پانچ مئی کو ہوگی اگلی سماعت

سپریم کورٹ نے وقف ترمیمی قانونی پر عبوری فیصلہ سنا دیا ہے اور اس فیصلے کے تحت مرکزی حکومت کو ایک ہفتے میں تفصیلی جواب دینے کا موقع دیا گیا ہے تب تک اس نئے ترمیمی قانون کے تحت کوئی تقرری نہیں ہوگی، قانون کے تین اہم شق پر عبوری روک رہے گی۔جب تک مرکزی حکومت کا جواب نہیں آتا تب تک وقف سے منسلک ٹرسٹ میں کوئی تقرری حکومت نہیں کرے گی۔ریاستی حکومت کوئی نیا بورڈ نہیں بنائے گی۔ جواب ملنے تک وقف کی جائیداد جوں کی توں بنی رہے گی۔وقف بائی یوزر پر بھی فی الحال موجودہ صورتحال برقرار رہےگی۔

سپریم کورٹ میں وقف ترمیمی ایکٹ 2025 کے حوالے سے آج سماعت کے دوران اہم پیش رفت ہوئی۔ ایڈیشنل سالیسٹر جنرل (ایس جی) تشارمہتا نے مرکزی حکومت کی نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں سوالات بہت ہیں اور کچھ معاملات کو کھل کر بیان کرنے میں دشواری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر کچھ دفعات کی بنیاد پر مکمل پابندی نہیں لگائی جانی چاہیے، کیونکہ اس کے لیے ماضی کے قوانین اور ترامیم کا جائزہ لینا ضروری ہے۔

ایس جی مہتا نے بتایا کہ لاکھوں کی تعداد میں درخواستیں موصول ہوئی ہیں، جہاں دیہاتوں اور گاؤں کی زمینوں کو وقف کے طور پر دعویٰ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑی تعداد میں لوگوں کے جائیداد سے متعلق سوالات ہیں اور اس معاملے میں عدالت سے رہنمائی درکار ہے۔ انہوں نے درخواست کی کہ ایک ہفتے کا وقت دیا جائے تاکہ ابتدائی جواب کے ساتھ کچھ دستاویزات پیش کی جا سکیں، کیونکہ یہ معاملہ اس طرح فوری طور پر طے نہیں کیا جا سکتا۔

اس کے بعد جسٹس کمار نے کہا کہ عدالت فی الحال حتمی فیصلہ نہیں کر رہی۔ اس پر ایس جی مہتا نے کہا کہ مکمل پابندی ایک سخت قدم ہوگا۔ چیف جسٹس آف انڈیا (سی جے آئی) سنجیو کھنہ نے کہا کہ قانون میں کچھ مثبت پہلو ہیں، لیکن مکمل پابندی نہیں لگائی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ عدالت موجودہ صورتحال کو تبدیل نہیں ہونے دینا چاہتی، خاص طور پر وہ دفعات جو مثلاً پانچ سال تک اسلام کی پیروی سے متعلق ہیں، ان پر پابندی نہیں لگائی جا رہی۔ سی جے آئی نے کہا کہ جب معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے تو یہ یقینی بنانا ہوگا کہ موجودہ صورتحال برقرار رہے۔

ایس جی مہتا نے کہا کہ عدالت کے کچھ فیصلوں کے اثرات کا جائزہ لینے کے لیے بھی دستاویزات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ایک ہفتے کے اندر کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔ سی جے آئی نے کہا کہ 2025 کے ایکٹ کے تحت بورڈ یا کونسل میں کوئی تقرری نہیں ہوگی، اور 1995 کے ایکٹ کے تحت رجسٹرڈ وقف املاک کی حالت تبدیل نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایگزیکٹو فیصلہ کرتا ہے اور عدلیہ اس کا جائزہ لیتی ہے۔

سینئر ایڈووکیٹ رنجیت کمار نے کہا کہ اب کوئی نیا وقف رجسٹر نہیں کیا جائے گا ،اگر نیا ایکٹ نافذ نہیں ہوتا۔ ایس جی مہتا نے کہا کہ بورڈ کی تقرری ان کے اختیار میں ہے اور وہ اسے روک لیں گے۔ سی جے آئی نے کہا کہ اس معاملے میں ریاستیں بھی شامل ہیں۔ ایس جی مہتا نے یقین دہانی کرائی کہ اگر کوئی ریاست عدالت کے فیصلے تک کوئی تقرری کرتی ہے تو اسے کالعدم سمجھا جائے گا۔

اس سماعت کے بعد عدالت نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے چیف جسٹس سنجیو کھنہ نے حکم دیا کہ سماعت کے دوران ایس جی مہتا نے کہا کہ پانچ عرضی دہندگان 7 دن کے اندر مختصر جواب جمع کرنا چاہتے ہیں اور یقین دہانی کرائی کہ اگلی تاریخ تک 2025 کے ایکٹ کے تحت بورڈز یا کونسلز میں کوئی تقرری نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی یقین دہانی کرائی کہ وقف، بشمول وقف بائی یوزر، جو پہلے سے نوٹیفکیشن یا گزٹ کے ذریعے اعلان شدہ ہیں، ان کی حالت تبدیل نہیں کی جائے گی۔

عدالت نے ہدایت دی کہ 7 دن کے اندر جواب جمع کیا جائے اور اس کے جواب میں 5 دن کے اندر جوابی درخواست دائر کی جائے۔سی جے آئی نے کہا کہ فریقین لیڈ کیسز کی شناخت کریں گے اور باقی درخواستوں کو ان لیڈ کیسز میں درخواستیں سمجھا جائے گا۔ 1995 کے وقف ایکٹ اور 2013 کی ترامیم کو چیلنج کرنے والی رٹ درخواستوں کو اس فہرست سے الگ رکھا جائے گا۔ 2025 کے کیس میں رٹ دائر کرنے والوں کو خصوصی طور پر جواب دائر کرنے کی اجازت ہوگی۔ مرکزی حکومت، ریاستیں اور وقف بورڈز بھی 7 دن کے اندر جواب دائر کریں گے، اور جوابی درخواست 5 دن میں دائر کی جائے گی۔معاملے کی اگلی سماعت پانچ مئی کو ہوگی۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

JUSTICE B.R. GAVAI ADDRESS: باوقار زندگی کے بغیر حقوق بے معنی، جسٹس بی آر گوائی کا 9ویں این سی چاگلہ لیکچر سے خطاب

سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس بھوشن رام کرشن گوائی نے کہا کہ محض سیاسی…

38 minutes ago

Jayant Chaudhary meets PM Modi: وزیراعظم نریندر مودی سے اہل خانہ کے ساتھ ملے جینت چودھری، اتحاد کا دیا پیغام

مرکزی وزیر اور راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی) کے صدر جینت چودھری نے جمعہ…

1 hour ago

Ronaldo Ends Retirement Speculation: رونالڈو کی ریٹائرمنٹ سے متعلق قیاس آرائیاں ختم، نیشنز لیگ کے لیے پرتگال کی ٹیم میں شامل

پرتگال 24 ستمبر کو گھریلو میدان پر ویلز کے خلاف نیشنز لیگ مہم کا آغاز…

2 hours ago

Zimbabwe vs Australia: آسٹریلیا نے دوسرے ون ڈے میچ میں زمبابوے کو 84 رنز سے دی شکست، سیریز میں 0-2 کی ناقابلِ شکست برتری حاصل کی

ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے مقابلے میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50…

3 hours ago

Chief Minister Hemant Soren: جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو ای ڈی کیس میں ہائی کورٹ سے راحت نہیں، ٹرائل جاری رہے گا

جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے زمین سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں کارروائی روکنے کی درخواست…

3 hours ago

Nandigram by-election: نندی گرام ضمنی انتخاب، سابق وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی حمایت کے اعلان کے بعد کانگریس امیدوار ملن پردھان گرفتار

ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کی جانب سے نندی گرام میں کانگریس امیدوار کی…

4 hours ago