سپریم کورٹ میں چیف جسٹس سنجیو کھنہ کی سربراہی والی تین رکنی بنچ وقف ترمیمی قانون پر آج پھر سماعت شروع ہوچکی ہے۔ اور آج ایسا ممکن ہے کہ سپریم کورٹ آج اس قانون سے متعلق عبوری فیصلہ بھی صادر کرے۔آج دوسرے دن کی سماعت کا آغاز سالسیٹر جنرل تشار مہتا کی طرف سے دلائل کے ساتھ ہوا، فی الحال تشار مہتا جرح کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایسا کوئی مسئلہ ہے ہی نہیں جس پر عدالت عبوری فیصلہ کرے۔ ہمیں ایک ہفتے کی مہلت چاہیے، بہت سارے ایسے نکات ہیں جن پر دلائل وجوابات پیش کرنے کیلئے وقت درکار ہیں ۔
حکومت کی جانب سے پیش سالیسٹر جنرل نے جب عدالت سے ایک ہفتے کی مہلت مانگی تو چیف جسٹس نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ کوئی فریق متاثر ہو۔ اس دوران مرکزی حکومت نے قانون پر روک نہ لگانے کی اپیل کی ہے۔ ہم ایک ہفتے میں تفصیلی جواب دیں گے، عدالت نے کہا کہ آپ اس بات کی یقین دہانی کرائیں گے کہ ایک ہفتے میں کوئی تقرری نہیں ہوگی،اس پر سالیسٹر جنرل نے حکومت کی جانب سے یقین دہانی کرائی کہ ایک ہفتے میں کچھ بھی نہیں بدلے گا۔
امریکا نے جمعرات کو ایک بڑا اور چونکا دینے والا فیصلہ کرتے ہوئے انفوسس، ٹی…
ماں بننے کے بعد کترینہ کیف کے وزن کو لے کر سوشل میڈیا پر ٹرولنگ،…
نئی دہلی میں ایمپاورڈ ٹاسک فورس (ETF) کے 20ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سی…
میلے میں ڈسٹری بیوٹرز اور ایجنسیوں کو کمپنی مالکان اور سینئر نمائندگان سے براہِ راست…
بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اپوزیشن کے ’انڈیا‘ اتحاد کے لیڈروں نے سڑکوں پر اتر…
مہاراشٹر کے ممبئی میں جمعرات کو ایک لیبر کیمپ میں بھیانک آگ لگنے کے بعد…