قومی

VP Jagdeep Dhankhar: ہندوستان نے آپریشن سندور کے ذریعے دہشت گردی کا منہ توڑ جواب دیا، نائب صدر جگدیپ دھنکھر نے دہلی میں طلبا اور اساتذہ سے کیا خطاب

ہندوستان کے نائب صدر جگدیپ دھنکھر نے نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران قومی مفاد، قومی سلامتی اور تعلیم سے متعلق اہم مسائل پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ تقریب میں موجود طلباء، اساتذہ اور معززین سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اب وہ وقت نہیں جب ہم سیاحت یا درآمد کے ذریعے اپنے مفادات کے مخالف ممالک کو بااختیار بناتے رہیں۔

جے پوریا انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کے سالانہ کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا ’’وہ وقت آ گیا ہے جب ہم میں سے ہر ایک کو اقتصادی قوم پرستی کے بارے میں گہرائی سے سوچنا چاہیے۔ بحران کے وقت ہمارے خلاف کھڑے ہونے والے ممالک کی معیشتوں کو بہتر بنانے کے لیے ہم سیاحت یا درآمدات پر خرچ نہیں کر سکتے۔ ہمیں ہمیشہ ایک بات ذہن میں رکھنی چاہیے، اور وہ یہ ہے کہ ’’نیشن فرسٹ‘‘۔ ہر چیز کو قوم پرستی کے نقطہ نظر سے دیکھا جانا چاہیے۔‘‘

آپریشن سندور کے لیے کی فوج کی تعریف

فوج کے آپریشن سندور کی تعریف کرتے ہوئے دھنکھر نے بھارت کی مسلح افواج کی تعریف کی۔ انھوں نے کہا کہ ’’میں آپریشن سندور کی شاندار کامیابی پر تمام مسلح افواج اور وزیر اعظم نریندر مودی کی دور اندیش قیادت کو سلام کرتا ہوں۔ پہلگام میں ہونے والی بربریت کا یہ ایک قابل ذکر ردعمل تھا۔ 2008 کے ممبئی دہشت گردانہ حملوں کے بعد ہمارے شہریوں پر یہ سب سے مہلک حملہ تھا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان کے دل بہار سے پوری عالمی برادری کو پیغام بھیجا اور اسے سچ کر دکھایا۔‘‘

تعلیم اور تحقیق کو تجارتی نہ بنایا جائے: نائب صدر

نائب صدر جمہوریہ نے تعلیم اور تحقیق کو تجارتی بنانے کے خلاف بھی خبردار کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’یہ ملک تعلیم کی کمرشلائزیشن اور کموڈیفکیشن کو برداشت نہیں کر سکتا۔ ہماری تہذیب کے مطابق تعلیم اور صحت پیسہ کمانے کے شعبے نہیں ہیں۔ یہ معاشرے کو واپس دینے کے شعبے ہیں۔ ہمیں معاشرے کے تئیں اپنی ذمہ داری پوری کرنی ہے۔ تحقیق کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کو کارپوریٹس کی طرف سے مکمل طور پر مالی امداد فراہم کی جانی چاہیے۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

2 hours ago

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

3 hours ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

4 hours ago