بہار میں کانگریس کی ’ووٹ ادھیکار یاترا‘۔
نئی دہلی: لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی 17 اگست سے بہار میں ’ووٹ ادھیکار یاترا‘ شروع کرنے جا رہے ہیں۔ کانگریس لیڈر کے سی وینوگوپال نے اس یاترا کے بارے میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے ذریعے جانکاری دی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ یاترا 17 اگست کو ساسارام سے شروع ہوگا جو 30 اگست کو آرا میں ختم ہوگا۔
کے سی وینوگوپال نے ایکس پر دی جانکاری
کانگریس لیڈر کے سی وینوگوپال نے جمعرات کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر لکھا، ’’قائد حزب اختلاف راہل گاندھی، تیجسوی یادو اور عظیم اتحاد کے دیگر لیڈر ووٹ، آئین اور جمہوریت کو بچانے کے لیے پورے بہار میں ’ووٹ ادھیکار یاترا‘ پر نکلیں گے۔ جن لوگوں نے ہمارے ووٹ چرانے اور ہمارے جمہوری نظام کو تباہ کرنے کی سازش کی ہے، انہیں عوام سزا دے گی۔
’’عوام ’ووٹ چوروں‘ کو دے گی واضح پیغام‘‘
یاترا کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یاترا 17 اگست کو ساسارام میں ایک بہت بڑی ریلی کے ساتھ شروع ہوگی، جو گیا، مونگیر، بھاگلپور، کٹیہار، پورنیہ، مدھوبنی، دربھنگہ اور مغربی چمپارن سے ہوتی ہوئی 30 اگست کو آرا میں اختتام پذیر ہوگی۔ اس کے بعد یکم ستمبر کو پٹنہ میں ’میگا ووٹر ادھیکار ریلی‘ کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں بہار کی عوام ’ووٹ چوروں‘ کو واضح پیغام دے گی۔
کانگریس لیڈر نے کہا، ’’ہم ہمیشہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے لڑیں گے کہ اقتدار عام لوگوں کے پاس رہے اور تقسیم کرنے والی طاقتوں، دوستوں اور طاقتوروں کے لیے کام کرنے والوں کے ذریعے چھینا نہ جائے۔‘‘
بہار کی مٹی سے ووٹ چوری کے خلاف سیدھی لڑائی
اس سے پہلے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے ’ووٹ ادھیکار یاترا‘ کے حوالے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر پوسٹ کیا تھا۔ راہل گاندھی نے پوسٹ میں لکھا، ’’17 اگست سے ’ووٹ ادھیکار یاترا‘ کے ساتھ، ہم بہار کی مٹی سے ووٹ چوری کے خلاف سیدھی لڑائی چھیڑ رہے ہیں۔‘‘ انہوں نے لکھا، ’’یہ صرف انتخابی مسئلہ نہیں ہے، بلکہ یہ جمہوریت، آئین اور ’ایک شخص، ایک ووٹ‘ کے اصول کے تحفظ کے لیے ایک فیصلہ کن جنگ ہے۔‘‘
بھارت ایکسپریس۔
دہلی کے کنوٹ پلیس میں احتجاج اور حساس صورتحال کے پیش نظر نئی دہلی ٹریڈرس…
دہلی میٹرو کے 45 اسٹیشنوں کے دروازے بند کر دیے تھے۔ اس سے پہلے دہلی…
دہلی -این سی آر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت…
نئی دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے پہلے منی کے وزیر اعلیٰ وزیر…
وزیر اعظم کے دورے کے پیش نظر شہر کی اہم سڑکوں پر گاڑیوں کی جانچ…
کامیابی کے بعد اینڈریوا نے میڈیا سے کہا، ’’میں فائنل میں پہنچ کر بہت خوش…