قومی

Viral Mahakumbh Girl Monalisa Marries Boyfriend Farman Khan: کمبھ میلہ کی وائرل لڑکی مونالیسہ نے کرلی محبت کی شادی، والد کی مخالفت کے باوجود فرمان خان کی بنی دلہن، ویڈیو وائرل

ترواننت پورم: کمبھ میلے کے دوران اپنی نیلی اور بھوری آنکھوں کی وجہ سے سوشل میڈیا پر اچانک شہرت حاصل کرنے والی مونالیسہ ایک بار پھر خبروں میں آ گئی ہیں۔ اس بار وجہ ان کی ذاتی زندگی ہے۔ مونالیسہ نے اپنے مسلم دوست فرمان کے ساتھ شادی کر لی ہے اور دونوں نے کیرالہ کے ترواننت پورم میں واقع تمپانور پولیس اسٹیشن پہنچ کر اپنی سلامتی کے لیے تحفظ کی درخواست دی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ الگ-الگ مذاہب سے تعلق رکھنے کی وجہ سے دونوں کے رشتے کی سخت مخالفت کی جا رہی تھی۔ اطلاعات کے مطابق مونالیسہ اور فرمان گزشتہ تقریباً ڈیڑھ سال سے ایک دوسرے کے ساتھ تعلق میں تھے۔ دونوں کی ملاقات سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک کے ذریعے ہوئی تھی اور اسی دوران ان کے درمیان دوستی ہوئی جو بعد میں محبت میں تبدیل ہو گئی۔ وقت گزرنے کے ساتھ دونوں نے ایک ساتھ زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا، تاہم جب ان کے خاندانوں کو اس رشتے کے بارے میں معلوم ہوا تو خاص طور پر مونالیسہ کے گھر والوں کی جانب سے اس کی شدید مخالفت سامنے آئی۔

مونالیسہ نے الزام لگایا ہے کہ ان کے خاندان، خصوصاً ان کے والد جے سنگھ بھوسلے، اس رشتے کے سخت خلاف تھے اور ان پر مسلسل دباؤ ڈالا جا رہا تھا کہ وہ فرحان سے تعلق ختم کر دیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں دھمکیاں بھی مل رہی تھیں جس کے باعث وہ خود کو غیر محفوظ محسوس کرنے لگیں۔ اسی صورتحال کے پیش نظر دونوں نے گھر چھوڑنے اور دور کسی محفوظ مقام پر جانے کا فیصلہ کیا اور بالآخر کیرالہ پہنچ گئے۔

پولیس کے مطابق جب یہ جوڑا تمپانور پولیس اسٹیشن پہنچا تو ان سے پوچھ گچھ کی گئی کہ وہ اتنی دور کیوں آئے ہیں۔ اس پر دونوں نے بتایا کہ وہ ایسے مقام پر رہنا چاہتے ہیں جہاں انہیں سماجی اور مذہبی دباؤ سے آزادی مل سکے اور وہ پرامن طریقے سے اپنی زندگی گزار سکیں۔ پولیس نے مونالیسہ کے دستاویزات کی جانچ کی جس میں وہ قانونی طور پر بالغ پائی گئیں۔ اس کے بعد پولیس نے ان کے والد کو بھی تھانے طلب کیا تاکہ معاملے کی مکمل وضاحت ہو سکے۔

چونکہ مونالیسہ بالغ ہے اور قانون کے مطابق اپنی مرضی سے فیصلہ کرنے کا حق رکھتی ہے، اس لیے پولیس نے انہیں اپنے شوہر فرمان کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی۔ ساتھ ہی مقامی انتظامیہ کو بھی اس جوڑے کی سلامتی یقینی بنانے کے لیے آگاہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ مہاکمبھ میلے کے دوران مونالیسہ اپنی منفرد آنکھوں اور شخصیت کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی تھیں۔ ان کی تصاویر اور ویڈیوز لاکھوں افراد نے دیکھی تھیں جس کے بعد انہیں ماڈلنگ اور فلموں میں کام کرنے کے کئی پیشکشیں بھی موصول ہوئیں۔ اب ان کی شادی اور خاندانی تنازع نے ایک بار پھر انہیں خبروں کا مرکز بنا دیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Sibghatullah

Recent Posts

Home Minister Amit Shah: گریٹر نوئیڈا میں دو خفیہ ڈرگ لیب کا پردہ فاش، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اسے بڑی کامیابی قرار دیا

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گریٹر نوئیڈا میں دو خفیہ ڈرگ لیب کا پردہ…

32 minutes ago

Non Bailable Warrant Against Rakhi Sawant: راکھی ساونت کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، کیا ہے 16 سال پرانا معاملہ؟

16 سال پرانے رئیلٹی شو تنازع اور خودکشی کے لیے اکسانے کے معاملے میں جھانسی…

1 hour ago

Kolkata Durga Puja Accident: کولکاتا میں درگا پوجا کے دوران پنڈال گرنے سے بھگدڑ، 17 افراد کی موت، پوجا کمیٹی پر لاپروائی کا الزام

درگا پوجا کی خوشیوں کے درمیان سپتمی کی شام شمالی کولکاتا کے چورباگان سروجنین پوجا…

1 hour ago

Air India Flights: سعودی عرب جانے والی ایئر انڈیا کی پروازیں 24 اکتوبر تک منسوخ، حوثی باغیوں کی دھمکی کے بعد فیصلہ

ایئر انڈیا نے اپنے بیان میں کہا، ’’موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ایئر انڈیا اور…

2 hours ago