قومی

Violence Free India 2024 Launched: تشدد سے پاک ہندوستان-2024 مہم کا افتتاح، مولانا توقیر رضا نے کہا- انڈیا الائنس اور این ڈی اے کو ووٹ دینا آر ایس ایس کی حمایت کرنے کے مترادف

نئی دہلی: اتحاد ملت کونسل کے صدرمولانا توقیر رضا خان نے کہا کہ اگرہم متحد ہوجائیں توکوئی ہمارا مقابلہ نہیں کرسکتا ہے۔ اپوزیشن اتحاد انڈیا اور این ڈی اے دونوں کوآرایس ایس کنٹرول کرتی ہے، اس لئے دونوں میں سے کسی کے ساتھ بھی جاو، آرایس ایس کے ساتھ ہی جانا ہے، اگرہمیں لڑنا ہے تو ہم تیسرا محاذ بنا سکتے ہیں۔ ایک ہزارسوال ہمارے پاس کانگریس سے بھی ہے اور بی جے پی سے بھی ہے، ہم نے ان دونوں کوآزمایا ہے، اگراقلیت، دلت اوراوبی سی متحد ہوجائیں تو ہمیں کوئی نہیں روک سکتا۔ مولانا توقیررضا خان بریلوی آج آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے ذریعہ ‘تشدد سے پاک ہندوستان- 2024’ کے آغاز کے موقع پر کانسٹی ٹیوشن کلب میں کیا۔

چیتن شرما جیسے کروڑوں ذہنی مریض ملک میں پیدا کئے گئے: منوج جھا

راشٹریہ جنتا دل (آرجے ڈی ) کے راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ پروفیسرمنوج جھا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عام طورپرکیچڑ والے پانی میں کمل کھلتا ہے، لیکن موجودہ حکومت کا کمل آگ میں کھل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے بھی فرقہ وارانہ تشدد ہوا کرتا تھا، لیکن اس دوران تشدد کرنے والے خوفزدہ ہوجاتے تھے، لیکن پچھلی دہائی کے دوران حالات بدل گئے ہیں، جہاں تشدد کے مرتکب افراد کوسربلند کیا جاتا ہے اورمجرمانہ سرگرمیوں میں ان کے فعال کردار کے لئے وزارت کا عہدہ دیا جاتا ہے۔ پروفیسرمنوج جھا نے جموں وکشمیرکے سابق وزیراعلیٰ غلام نبی آزاد کے ذریعہ مسلمانوں اور ہندووں سے متعلق دیئے گئے بیان پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ تاریخ میں جاکر گڈھا کھود کھود کر آپ کیا کررہے ہیں، ہم انہیں آگ لگانے کا موقع دے رہے ہیں۔ تاریخ الٹنے سے ہمیں کچھ حاصل نہیں ہوگا، بلکہ ان کے شیطانی منصوبے کوہم آگے بڑھا رہے ہیں۔ منوج جھا نے جے پور-ممبئی ٹرین میں چیتن شرما کے ذریعہ تین مسلم نوجوانوں سمیت چارافراد کے قتل کو افسوسناک قراردیتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک میں چیتن جیسے کروڑوں ذہنی مریض پیدا کردیئے گئے ہیں۔ انہوں نے منی پورتشدد کو ملک کے لئے خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ فسادات اب ہمارے معاشرے کا حصہ ہوتی جا رہی ہے، اس لئے مک کو بچانے کی ضرورت ہے۔

‘تشدد سے پاک ہندوستان- 2024’ میں 10 تنظیمیں شامل

قابل ذکر ہے کہ آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت، آل انڈیا مومن کانفرنس، فیڈریشن آف کیتھولک ایسوسی ایشن آف آرچڈیوسیس آف دہلی (ایف سی اے اے ڈی)، امبیڈکرایجوکیشن ٹرسٹ، بہوجن ایکتا منچ، اموڈے، مومن، یونائیٹڈ اوبی سی فورم، اتحاد ہمدردی اوریوتھ فارامبیڈکرائٹ مشن نے تمام ذات پات اورمسلک کے لوگوں میں بیداری پھیلانے اور ایک ایسے ملک کی تعمیر کے لئے ‘تشدد سے پاک ہندوستان- 2024’ کی تعمیر کا عزم کیا ہے۔ یہ تنظیمیں پُرامن بقائے باہمی کے لئے متحد ہوکرکام کرے گی۔ اس موقع پر مولانا توقیررضا خان اور رکن پارلیمنٹ منوج جھا کے علاوہ سابق ایم پی (راجیہ سبھا) اورسکریٹری سی پی آئی عزیزپاشا، راشٹریہ لوک دل کے نائب صدرچودھری یشبیرسنگھ، پروفیسروویک کمار، جواہرلعل نہرو یونیورسٹی اورشری سوجیت سمراٹ (ایڈوکیٹ) ٹریزاردہلی پردیش بی ایس پی نے اس اجتماع سے خطاب کیا۔


آل انڈیا مجلس مشاورت کے صدرایڈوکیٹ فیروزاحمد نے تقریب کی صدارت کی۔ ایف سی اے اے ڈی کے صدر مسٹراے سی مائیکل نے مہم کے شراکت داروں کا خیرمقدم کیا۔ پی آئی جوز( سپریم کورٹ آف انڈیا کے معروف وکیل) نے تشدد سے پاک ہندوستان پرکلیدی نوٹ پیش کیا۔ مہم کے شراکت دار جن میں 10 مختلف تنظیمیں شامل ہیں، عدم تشدد کے پیغام کو نچلی سطح تک پہنچانے اورملک میں تبدیلی لانے کے لئے آگے آئے ہیں اورآئندہ پارلیمانی انتخابات 2024 میں ملک کے سیاسی سیٹ اپ میں تبدیلی کی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا عزم کیا ہے۔ ڈاکٹرملائم سنگھ یادو، ناری شکتی سے تعلق رکھنے والی راج بالا سینی، دہلی پردیش بی ایس پی کے خزانچی سوجیت سمراٹ، راشٹریہ لوک دل کے نائب صدر چودھری یشبیرسنگھ نے بھی خطاب کیا۔

 بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

اجیت پوار سے ناراض چھگن بھجبل بی جے پی میں ہوں گے شامل؟ دیویندر فڑنویس سے کی ملاقات

این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…

45 minutes ago

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

3 hours ago