تمل ناڈومیں وجے کے اقتدارسنبھالنے کا راستہ ہموارہوگیا ہے۔ وی سی کے نے ہفتہ کے روزٹی وی کے کوحمایت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وجے کے پاس 116 اراکین اسمبلی کی حمایت تھی۔ اب یہ بڑھ کر118 ہوجائے گی۔ ساتھ ہی انڈین یونین مسلم لیگ (آئی یوایم ایل) نے بھی حمایت دے دی ہے۔ اب یہ اعدادوشمار120 ہوگئی ہے۔ ہفتہ کی شام وی سی کے کی اہم میٹنگ تھی۔ اس میں ٹی وی کے کوحمایت دینے کا فیصلہ لینا تھا۔ میٹنگ میں وجے کوحمایت دینے پررضامندی بنی۔ اب ریاست کے اگلے وزیراعلیٰ وجے بن سکتے ہیں۔ وی سی کے نے بغیرکسی شرط کے ٹی وی کے کوحمایت دی ہے۔
قابل ذکرہے کہ 4 مئی کوآئے نتائج نے تمل ناڈومیں سبھی کوحیران کردیا تھا۔ یہاں ٹی وی کے نے ڈی ایم کے اوراے آئی ڈی ایم کے کوپیچھے چھوڑتے ہوئے ریاست کی سب سے بڑی پارٹی بنی۔ حالانکہ 108 کے اعدادوشمارتک ہی پہنچ سکی اوراکثریت سے 10 سیٹ پیچھے رہ گئی۔ اس کے بعد کانگریس کے پانچ اراکین اسمبلی کی حمایت ٹی وی کے کوملا۔ وہیں، سی پی آئی اور سی پی آئی ایم کے 2-2 اراکین اسمبلی نے بھی حمایت کی۔ اس سے اعدادوشماربڑھ کر116 پرپہنچ گا۔ اب وی سی کے نے ٹی وی کے کو حمایت دی ہے۔ ٹی وی کے نے سبھی حمایت کرنے والی پارٹیوں کا شکریہ ادا کیا ہے، ساتھ ہی پارٹی کے لیڈرارجن نے کہا ہے کہ اب وجے حکومت بنانے کے لئے تیارہیں۔
اے آئی اے ڈی ایم کے سربراہ کے بیان نے پہلے ہی بڑھا دی تھی ہلچل
دوسری جانب، کچھ دیرپہلے اے آئی اے ڈی ایم کے کے سربراہ ایڈپّادی کے پلانی سوامی کے ایک پوسٹ نے سیاسی ہلچل بڑھا دی تھی۔ انہوں نے ایک پوسٹ میں حکومت بنانے والی پارٹی کو مبارکباد دی تھی۔ ایسے میں ٹی وی کے کی حمایت سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی تھیں۔ پلانی سوامی نے ایک پوسٹ شیئرکرتے ہوئے کہا تھا کہ حال ہی میں اختتام پذیر17ویں تمل ناڈو اسمبلی الیکشن میں مختلف سیاسی پارٹیوں کے امیدواروں نے الیکشن لڑا اورجیت درج کی۔ میں تمل ناڈو میں حکومت بنانے والی پارٹی کو اپنی طرف سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
بھارت ایکسپریس اردو-
بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…
بس میں اسکولی بچے سوار تھے، جو واٹر پارک میں تفریح کے بعد اپنے گھروں…
امریکی عہدیدار نے کہا کہ سب سے بڑے مسائل پہلے ہی حل کیے جا چکے…
عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…
دہلی کی ایک عدالت نے جمعہ کو 2020 کے دہلی فسادات سے متعلق ایک معاملے…
سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…