قومی

Vande Mataram New Guidelines: مودی حکومت کا ‘وندے ماترم’ سے متعلق فرمان، سرکاری پروگراموں اور تعلیمی اداروں میں کھڑا ہونا لازمی

نئی دہلی: مرکز کی مودی حکومت نے بدھ کو قومی گیت ‘وندے ماترم’ سے متعلق بڑا فیصلہ کیا ہے۔ نئے احکامات کے مطابق سرکاری پروگراموں اور تعلیمی اداروں میں وندے ماترم کے دوران کھڑا ہونا لازمی ہوگا اور وندے ماترم  کے چھ بند گانا یا بجانا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔۔ اس سلسلے میں تمام ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں، وزارتوں اور آئینی اداروں کو باضابطہ نوٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ وزارتِ داخلہ کے مطابق 3 منٹ 10 سیکنڈ پر مشتمل چھ بندوں والا وندے ماترم سرکاری تقاریب میں بجانا یا گانا لازمی ہوگا۔ دس صفحات پر مشتمل اس حکم نامے میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر قومی ترانہ اور وندے ماترم دونوں ایک ساتھ بجائے یا گائے جائیں تو پہلے وندے ماترم پیش کیا جائے گا، اور اس دوران تمام افراد کو خبردار حالت میں کھڑے رہنا ہوگا۔

قابل ذکر بات یہ ہےکہ سینما گھروں کے لیے اس حکم میں نرمی رکھی گئی ہے۔ رہنما خطوط کے مطابق فلم تھیٹرز میں وندے ماترم کے دوران کھڑا ہونا لازمی نہیں ہوگا۔ اسی طرح اگر کسی نیوز ریل یا ڈاکیومنٹری میں وندے ماترم یا قومی گیت فلم کے ایک حصے کے طور پر شامل ہو تو ناظرین سے کھڑے ہونے کی توقع نہیں کی جائے گی، کیونکہ اس سے نظم و ضبط کے بجائے الجھن پیدا ہو سکتی ہے۔ وزارت کی جانب سے جاری نوٹ میں ان تقریبات اور مقامات کی فہرست بھی دی گئی ہے جہاں وندے ماترم بجایا جا سکتا ہے، جن میں اسکول اسمبلیاں بھی شامل ہیں۔ رہنما خطوط میں کہا گیا ہے کہ قومی گیت کے دوران احترام کے ساتھ  کھڑا رہنا چاہیے۔ حکومت کے اس اقدام کو وندے ماترم کو مزید مقبول بنانے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ اس سے قبل قومی گیت کی ڈیڑھ سو ویں سالگرہ کے موقع پر پارلیمنٹ میں اس موضوع پر شدید بحث بھی ہو چکی ہے اور یومِ جمہوریہ کی پریڈ میں وندے ماترم پر مبنی جھانکیاں بھی پیش کی گئی تھیں۔

اس حکم نامے کی ایک اہم بات یہ ہے کہ اب تک عوامی سطح پر جو وندے ماترم گایا جاتا رہا ہے، اسے نامکمل قرار دیا گیا ہے۔ نئی ہدایات کے مطابق وہ مکمل وندے ماترم پیش کیا جائے گا، جس میں وہ اضافی سطریں بھی شامل ہیں جو بنکم چندر چٹرجی نے ابتدا میں تحریر کی تھیں۔ وندے ماترم پر لوک سبھا میں بحث کے دوران وزیر اعظم مودی نے کانگریس اور سابق وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو پر سوال بھی اٹھائے تھے۔وزارت داخلہ کے مطابق وندے ماترم ان مواقع پر لازمی ہوگا، جن میں شہری اعزازات کی تقریبات، سرکاری و رسمی ریاستی پروگرام، صدرِ جمہوریہ اور گورنر کے سرکاری تقاریب میں آمد و روانگی، قومی پرچم کی پریڈ اور وہ دیگر مواقع شامل ہیں جن کے لیے حکومتِ ہند خصوصی احکامات جاری کرے گی۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

UP MLC Election Results: یوپی ایم ایل سی انتخابات میں بی جے پی نے 5 اور سماج وادی پارٹی نے 3 نشستیں جیتیں، وارانسی میں بی جے پی کو جھٹکا

وزیر اعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقے وارانسی میں سماج وادی پارٹی نے ٹیچر حلقے…

1 hour ago

Prayagraj Film Festival 2026: سنگم نگری میں سنیما کا میلہ، 30 اکتوبر سے پریاگ راج فلم فیسٹیول کا آغاز، نوجوان فنکاروں کو ملے گا پلیٹ فارم

منتظمین کے مطابق، اچھی فلم بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ انسانی احساسات اور…

3 hours ago

12th BRICS Parliamentary Forum: بارہویں برکس پارلیمانی کانفرنس میں شرکت کے بعد ایرانی وفد وطن واپس روانہ

بھارت کی صدارت میں 12ویں برکس پارلیمانی کانفرنس کا انعقاد نئی دہلی میں پارلیمنٹ ہاؤس…

4 hours ago

India invites Pakistan for SCO forum in Delhi: آپریشن سندور کے بعد پہلی بار بھارت نے پاکستان کو ایس سی او فورم میں شرکت کی دعوت دی

پاکستان نے یکم ستمبر کو ایس سی او سربراہانِ مملکت کی کونسل کی 2026-27 کی…

5 hours ago