اتر پردیش اسمبلی میں مالی سال 2026-2027 کا عام بجٹ پیش کیا گیا۔ ریاست کے وزیر خزانہ سریش کھنہ یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت والی حکومت 2.0 کا آخری بجٹ ایوان کے سامنے رکھاگیا۔ اس بجٹ کو موجودہ حکومت کے کارناموں اور آئندہ ترجیحات کے عکاس کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔اتر پردیش اسمبلی میں بجٹ تقریر کے دوران وزیر خزانہ سریش کھنہ نے کہا کہ یوگی حکومت کے گزشتہ اورموجودہ دونوں دورِ اقتدارمیں ریاست کا ہمہ جہت اورمتوازن ترقیاتی عمل جاری رہا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکومت نے ہر شعبے میں مضبوط بنیاد قائم کی ہے اور ترقی کے فوائد سماج کے ہر طبقے تک پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے۔
اتر پردیش کے وزیر خزانہ سریش کھنہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے گزشتہ اور موجودہ دونوں ادوار میں ریاست کا ہمہ جہت اور متوازن ترقیاتی سفر جاری رہا ہے۔ بجٹ تقریر کے دوران انہوں نے کہا کہ حکومت نے صرف ایک یا دو شعبوں تک خود کو محدود نہیں رکھا بلکہ صوبے کی مجموعی ترقی کو اولین ترجیح دی ہے۔ یوگی حکومت کے دور میں سب سے پہلے قانون و نظم و نسق کو مضبوط کیا گیا، جس کے باعث ریاست میں امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی۔ انہوں نے کہا کہ بہتر قانون ونظم ہی ترقی کی بنیاد بنتا ہے، جس کی وجہ سے آج اترپردیش سرمایہ کاروں کے لیے ایک پرکشش ریاست کے طور پر ابھرا ہے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت نے بنیادی ڈھانچے یعنی سڑکوں، پلوں، ایکسپریس ویز، رہائش اور ٹرانسپورٹ جیسی سہولیات کے فروغ پر بڑے پیمانے پر کام کیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ صنعتی سرمایہ کاری کو فروغ دیا گیا، جس کے نتیجے میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوئے اور معیشت کو رفتار ملی۔
انہوں نے کہا کہ ان اقدامات سے ریاست کی معیشت کو رفتارملی اورصنعتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا۔انہوں نے بتایا کہ صنعتی سرمایہ کاری کے فروغ کے ساتھ ساتھ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا کیے گئے، تاکہ نوجوانوں کواپنے ہی صوبے میں بہترمستقبل میسرآسکے۔ حکومت نے نوجوانوں کے لیے ہنرمندی کے فروغ اوراسکل ڈیولپمنٹ پروگراموں پرخصوصی توجہ دی ہے۔
سریش کھنہ نے خواتین کے بااختیاربنانے کو بھی حکومت کی اہم ترجیح قراردیا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی سماجی اور معاشی شراکت بڑھانے کے لیے متعدد فلاحی اورترقیاتی اسکیمیں نافذ کی گئیں۔ اسی طرح کسانوں کی خوشحالی کے لیے زرعی سہولیات، امدادی پالیسیوں اور آمدنی بڑھانے کے اقدامات کیے گئے ہیں۔ وزیرخزانہ کے مطابق غربت کے خاتمے کے لیے بھی حکومت نے سنجیدہ اور مؤثر قدم اٹھائے ہیں، تاکہ ترقی کا فائدہ سماج کے آخری فرد تک پہنچ سکے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آئندہ بھی ریاست کی مجموعی ترقی، خوشحالی اور عوامی فلاح کے عزم کے ساتھ آگے بڑھتی رہے گی۔
بھارت ایکسپریس اردو
عام آدمی پارٹی، ڈی ایم کے اور بی جے ڈی کے انڈیا بلاک کی جانب…
پارلیمنٹ میں وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا تھا کہ اپوزیشن کے کچھ رہنما دعویٰ…
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 4200 میٹر اور اس سے زیادہ بلندی والے علاقوں میں…
یہ ہائیڈرو پاور منصوبہ وسطی بھوٹان کے جھیمگانگ ضلع میں چامکھرچھو دریا پر قائم کیا…
منگل کی علی الصبح 4:27 بجے منی پور کے تامینگ لونگ میں بھی 2.9 شدت…
دماغ ہماری جذبات، رویوں اور جسم کی مختلف سرگرمیوں کو کس طرح کنٹرول کرتا ہے،…