نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی کے سلوواکیہ کے دورے کو ایک تاریخی اور یادگار لمحہ قرار دیا جا رہا ہے۔ دارالحکومت براتیسلاوا پہنچنے پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا، جہاں بھارتی ثقافت اور سلوواک روایات کا حسین امتزاج دیکھنے کو ملا۔ اس موقع پر ایک جانب “وندے ماترم” کی دھن فضا میں گونجتی رہی تو دوسری جانب سلوواکیہ کی صدیوں پرانی روایت “بریڈ اینڈ سالٹ” کے ذریعے وزیر اعظم مودی کا خیرمقدم کیا گیا۔براتیسلاوا کے ایک ہوٹل میں سلوواکیہ کے معروف ثقافتی گروپ “لوسنیکا اینسمبل” نے وزیر اعظم مودی کے اعزاز میں قومی نغمہ “وندے ماترم” کی منفرد انداز میں پیشکش کی۔ اس شاندار پرفارمنس نے وہاں موجود بھارتی برادری اور مہمانوں کو بے حد متاثر کیا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اسی گروپ نے سال 2025 میں صدر دروپدی مرمو کے سلوواکیہ دورے کے دوران بھارتی قومی ترانہ بھی پیش کیا تھا۔لوسنیکا (Lúčnica) سلوواکیہ کا ایک انتہائی معروف اور باوقار قومی لوک فنون کا ادارہ ہے، جو اپنی روایتی موسیقی اور رقص کے لیے عالمی سطح پر شہرت رکھتا ہے۔
گروپ کے ایک رکن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم مودی کے سامنے پرفارم کرنا ان کے لیے ایک ناقابل فراموش تجربہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ مودی نہایت منکسر المزاج شخصیت ہیں اور انہوں نے فنکاروں کا شکریہ ادا کیا، جو ان کے لیے باعثِ فخر لمحہ تھا۔گروپ کی ایک اور رکن ایوا نے کہا کہ بھارتی عوام انہیں بہت پسند ہیں کیونکہ وہ نہایت مہربان اور خوش اخلاق ہوتے ہیں۔ انہوں نے وزیر اعظم مودی سے ملاقات کو ایک خوشگوار اور یادگار تجربہ قرار دیا۔وزیر اعظم مودی کے استقبال کی ایک اور خاص بات سلوواکیہ کی تاریخی روایت “بریڈ اور نمک” تھی۔ اس روایت کے تحت معزز مہمانوں کو روٹی اور نمک پیش کیا جاتا ہے، جو مہمان نوازی، احترام اور خیر سگالی کی علامت سمجھا جاتا ہے ۔ سلوواک ثقافت میں بریڈ خوشحالی اور زندگی کے استحکام کی علامت ہے، جبکہ نمک دوستی، اہمیت اور تحفظ کی نمائندگی کرتا ہے۔
بھارت کی وزارت خارجہ نے بھی اس دورے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر ایک بیان جاری کیا۔ وزارت کے مطابق سلوواکیہ کی آزادی کے بعد کسی بھارتی وزیر اعظم مودی کا یہ پہلا دورہ ہے، جو دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک تاریخی سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔
Yesterday evening’s welcome in Bratislava was truly special.
I am grateful to the Indian community for their warmth and affection. Such gestures reflect the enduring bonds that connect our people and strengthen the India-Slovakia friendship. pic.twitter.com/R49NpexLMg
— Narendra Modi (@narendramodi) June 15, 2026
وزارت نے کہا کہ براتسلاوا پہنچنے پر سلوواکیہ کے وزیر خارجہ یوراج بلانار نے وزیر اعظم مودی کا استقبال کیا اور انہیں روایتی “بریڈ اور نمک” پیش کیا گیا۔ان میں مزید کہا گیا کہ وزیر اعظم مودی کا یہ دورہ بھارت اور سلوواکیہ کے درمیان تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جائے گا اور تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، ثقافت اور دیگر شعبوں میں تعاون کے نئے مواقع پیدا کرے گا۔ ماہرین کے مطابق یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
بھارت ایکسپریس اردو
امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم کی 25 سالہ عوامی خدمت کا ذکر اس…
یونیورسٹی آف ممبئی کے شعبۂ قانون اور چیف جسٹس ایم سی چھاگلا میموریل ٹرسٹ کے…
پروفیسر شاہد صدیقی نے کہا کہ آج کے نوجوانوں کو اردو سے جوڑنے کے لیے…
مانسون کی سرگرمیاں برقرار، بعض علاقوں میں بارش اور گرج چمک کا امکان؛ دہلی میں…
ڈاکٹر شمس اقبال نے اردو صحافیوں سے زبان کے معیار پر بھی خصوصی توجہ دینے…
بھارت ایکسپریس اردو کے تیسرے نیشنل کانکلیو میں اردو، صحافت اور نئی ٹیکنالوجی پر گفتگو،…