Uttarkashi Tunnel Rescue: اتراکھنڈ ٹنل میں 16 دنوں سے پھنسے 41 مزدوروں کو نکالنے کا کام تیزی سے کیا جا رہا ہے۔ امریکی اوجر مشین کی ناکامی کے بعد اب ڈرلنگ کا کام مینول (دستی )طور پر کیا جا رہا ہے۔ سلکیارا ٹنل سے ایک راحت اور سکون والی بات سامنے آرہی ہے۔ اب سرنگ کے اندر پھنسے کارکنوں اورریسکیو ٹیم کے درمیان صرف 5 میٹر کا فاصلہ رہ گیا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ کہا جا رہا ہے کہ اگر کوئی بڑی رکاوٹ راستہ نہیں روکتی تو تمام کارکن جلد ہی سرنگ سے باہر نکل آئیں گے۔
ڈرلنگ تیزی سے جاری، 41 ورکرز جلد نکل آئیں گے
RatMining کے ذریعہ ملبہ نکالنے میں مصروف ہیں۔ مینول(دستی )ڈرلنگ کے لیے تین ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ 12، 7 اور 5 ارکان کی یہ ٹیمیں اپنے کام میں مصروف ہیں۔ دوسری جانب عمودی ڈرلنگ کا کام بھی تیز رفتار سے جاری ہے۔ ٹنل میں مینول ڈرلنگ کا کام پیر سے شروع کیا گیا تھا۔ ابتدائی کھدائی کا کام ایک امریکن اوجر مشین سے کیا جا رہا تھا ۔لیکن جمعہ کو یہ ملبے میں پھنس گئی ۔جس سے حکام کو متبادل طریقے تلاش کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔ ڈرلنگ کا تقریباً 40 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔
RatMining کیا ہے؟
کسی تنگ جگہ پر ہاتھ سے کھدائی کو Rat Hall Mining کھدائی کہتے ہیں۔ چونکہ انسان ایک چھوٹے سے علاقے میں آہستہ آہستہ کھدائی کرتے ہیں، اس لیے اسے Rat Hall Mining کہتے ہیں۔ ایسی جگہ پر مشینیں اور دیگر بھاری سامان لے جانا ممکن نہیں۔ یہ کوئلہ اور دیگر کانوں میں استعمال ہوتا ہے۔
کیسے کام کرتی ہے؟ Rat Hall Mining
پہلے دو لوگ عارضی طورپرکھودنے کے لیے پائپ لائن میں جاتے ہیں۔ ایک آگے کا راستہ بناتا ہے اور دوسرا ٹرالی میں ملبہ بھرتا ہے۔ چار افراد ملبے کی ٹرالی کو باہر نکال رہے ہیں۔ جب پہلی ٹیم تھک جاتی ہے تو دوسری ٹیم کام کو آگے بڑھاتی ہے۔
بھارت ایکسپریس
ہندوستان کے پاس AI ایجنٹ اپنانے کے لیے ایک منفرد ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر ہے، جو…
اقوام متحدہ کی رپورٹ میں اس بات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے کہ مشرقی…
انارک کے مطابق 2024 میں الٹرا لگژری گھروں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا،…
چدانند سرسوتی نے کہاکہ ہندوستان کے پرجوش اور کامیاب وزیر اعظم نے پہلے ہی 13…
ہندوستان میں بنیادی افراط زر گزشتہ ایک سال کے دوران معمول پر آ گیا ہے،…
ائیر نے کہا کہ وسطی ہندوستان میں کانپور جیسے چھوٹے شہروں میں، جس کی آبادی…