بھارت ایکسپریس اردو-
اتراکھنڈ کے پتھورا گڑھ میں سواریوں سے بھری گاڑی 150 فٹ گہری کھائی میں گرگئی۔
اتراکھنڈ کے پتھورا گڑھ ضلع میں ایک المناک حادثہ پیش آیا ہے۔ یہاں موانی سے بکٹا جانے والی ٹیکسی بے قابو ہوکر150 میٹرگہری کھائی میں جاگری۔ یہ حادثہ سونی پل کے قریب پیش آیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ٹیکسی میں کل 13 افراد سوارتھے، جن میں سے 7 افراد کی موقع پرہی موت ہوگئی، جبکہ دیگرشدید زخمی ہیں۔
دوسری جانب حادثے کی اطلاع ملتے ہی پتھورا گڑھ ضلع کی پولیس انتظامیہ کی ٹیم موقع پرپہنچ گئی اورامدادی کارروائی شروع کی۔ زخمیوں کو کھائی سے نکال کرابتدائی طبی امداد کے لیے اسپتال بھیجاجا رہا ہے۔ حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ ابتدائی طور پریہ شبہ ہے کہ ٹیکسی بے قابوہوگئی۔
اطلاعات کے مطابق، یہ حادثہ منگل کی شام تقریباً 5 بجے ضلع ہیڈکوارٹرسے تقریباً 52 کلومیٹردورپیش آیا۔ ٹیکسی کے کھائی میں گرتے ہی کافی چیخ وپکارمچ گئی۔ اس حادثے میں سات افراد اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں۔ ساتھ ہی دیگرافراد شدید زخمی ہیں۔ مقامی لوگوں اور پولیس کی مدد سے ریسکیوآپریشن جاری ہے۔
وزیراعلیٰ پشکرسنگھ دھامی نے حادثے پرافسوس کا اظہارکیا
ممبئی کے وکرولی ریلوے اسٹیشن پر ایک نوجوان کی بہادری کا ویڈیو سوشل میڈیا پر…
اندریش کمار نے سونیا گاندھی کی کتاب پر اٹھائے سوالات، راہل گاندھی پر بھی تنقید،…
سمراٹ چودھری نے مرکز اور ریاست کے درمیان بہتر تال میل کو بہار کی ترقی…
وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز دیوالی سے پہلے اہل وطن کو روشنی…
امت شاہ کا یہ دورہ دیوالی اور گجراتی نئے سال کی تقریبات کے دوران ہو…
ہماچل پردیش میں بھاکڑا بیاس مینجمنٹ بورڈ (بی بی ایم بی) کے بجلی کے بقایاجات…