ریاست میں مدرسوں کے خلاف بڑا قدم اٹھاتے ہوئے اتراکھنڈ حکومت نے ریاست بھر میں مبینہ طور پر 136 غیر قانونی مدارس کو یہ دعویٰ کرتے ہوئے سیل کردیا ہے کہ وہ محکمہ تعلیم یا مدرسہ بورڈ میں رجسٹر نہیں تھے۔ دی انڈین ایکسپریس کی خبر کے مطابق ریاست میں تقریباً 450 رجسٹرڈ مدارس ہیں، جب کہ مزید 500 محکمۂ تعلیم یا مدرسہ بورڈ سے الحاق کے بغیر موجود ہیں۔ تاہم ایسے مدرسےسوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ کے تحت چلائے جارہے ہیں۔
حکومت نے جاری کیا ہے بیان
حکومت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’’غیر قانونی مدارس، غیر مجاز مزارات اور تجاوزات کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔ اتر پردیش کی سرحد سے متصل قصبوں میں غیر رجسٹرڈ مدرسوں کی اطلاع ملی ہے اور ایسے غیر مجاز ادارے سیکیورٹی کے لیے سنگین تشویش کا باعث ہیں۔‘‘ سیل کیے گئے مدارس میں ادھم سنگھ نگر کے 64، دہرادون کے 44، ہریدوار کے 26 اور پوڑی گڑھوال کے دو مدارس شامل ہیں۔
پیر کو وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے حکام کو ان اداروں کی فنڈنگ کے ذرائع کی چھان بین کرنے کی بھی ہدایت کی۔ ٹائمز آف انڈیا نے ایک نامعلوم اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ ’’ضلعی انتظامیہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ مدرسہ آپریٹرز، اندراج شدہ طلباء کی تصدیق کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی فنڈنگ کے ذرائع کی جانچ کریں۔‘‘۔
جمعیت علمائے ہند کا ردعمل
اس پیش رفت پر جمیعت علمائے ہند کے ریاستی سکریٹری خورشید احمد نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ’’اس طرح بڑے پیمانے پر کوئی مہم چلانے کے لیے حکومت کو ایک حکم پاس کرنے کی ضرورت ہوتی ہے، تاہم ایسا نہیں ہوا۔ مدرسوں کو سیل کرنے کا یہ عمل رمضان کے دوران اس وقت ہو رہا ہے جب بچے یہاں سے دور اپنے اپنے گھر پر ہیں۔ کئی مدرسے سال کے آخر میں ہونے والے امتحان کے بعد بند تھے۔ یہ دیکھنا ضروری ہے کہ کیا وہ بچے یہاں سے منتقلی کے بعد دوسرے اسکولوں اور نصاب کے ساتھ ہم آہنگ ہو پائیں گے؟‘‘
دی اسکرول کی خبر کے مطابق ریاستی حکومت نے سرکاری اراضی اور عوامی مقامات سے تجاوزات ہٹانے کے بہانے مسلمانوں کی عبادت گاہوں کو چن چن کر نشانہ بنایا ہے۔ گزشتہ سال 8 فروری کو انتظامیہ نے نینی تال ضلع کے ہلدوانی شہر میں بنبھول پورہ میں ایک مسجد اور مدرسہ کو منہدم کر دیا تھا۔ حالاں کہ یہ معاملہ اتراکھنڈ ہائی کورٹ میں زیر سماعت تھا۔ اس کے بعد بھڑک اٹھنے والے تشدد میں چھ افراد مارے گئے تھے اور پولیس نے اس کے لیے مسلمانوں کو نشانہ بناتے ہوئے ان کے رہائشی علاقوں کو بند کر دیا تھا۔
بھارت ایکسپریس اردو
غازی آباد کے سن سٹی میں چھترپتی شیواجی مہاراج کی زندگی پر مبنی عظیم تاریخی…
مہاراشٹر کی قبائلی برادریوں کے شہد، دستکاری، بانس کی مصنوعات اور روایتی فن کو قومی…
ممبئی، 26 اکتوبر (آئی اے این ایس): کامیڈی کی دنیا میں کچھ فنکار ایسے ہوتے…
بیٹیوں کو گھر سے باہر بھیجنے سے پہلے خاندانوں کے ذہن میں ان کی حفاظت…
الہ آباد ہائی کورٹ نے واضح کیا ہے کہ آدھار کارڈ عمر کا ثبوت نہیں…
بچپن کی شادیوں کی روک تھام کے لیے عدالت سخت، لڑکے کی عمر کم از…