Bharat Express Mega Uttarakhand Conclave: اتراکھنڈ اپنی تشکیل کے 25ویں سال میں داخل ہوچکا ہے۔ اس ریاست کی تشکیل سال 2000 میں 9 نومبرکوہوئی تھی۔ اتراکھنڈ کے سلورجبلی سال پربھارت ایکسپریس نیوزنیٹ ورک کی طرف سے ایک میگا کانکلیو کا انعقاد آج 13 دسمبرکودہرہ دون شہرمیں کیا جا رہا ہے۔ اس کا نام ’نئے بھارت کی بات، اتراکھنڈ کے ساتھ‘ ہے۔
بھارت ایکسپریس دہرہ دون کانکلیو میں اتراکھنڈ کابینی وزیر سوربھ بہوگنا نے شرکت کی۔ انہوں نے خواتین کی سیکورٹی سے متعلق اور کسی بھی طرح کے جرائم سے متعلق زیرو ٹولرنس کی حکمت عملی اپنائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کو انگلش اسپیکنگ کورس کرواکر انہیں گائیڈ بنایا جا سکتا ہے، جس سے روزگار بڑھے گا۔ سیاحوں نے ہمارے انتظامات کی تعریف کی ہے۔ سیاحوں کو اچھی سہولت ملے، یہ ہماری اولین ترجیح ہے۔
نوجوانوں کو روزگار دینے کے لئے حکومت کررہی ہے کام: سوربھ بہوگنا
سوربھ بہوگنا نے کہا کہ اتراکھنڈ کی معیشت سیاحت پر منحصر ہے۔ فلپس کمپنی نے جن بچوں کو ٹریننگ دی ہے، انہیں حکومت نے نوکری دی ہے۔ انہیں آج تقرری کا خط دیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ نوجوانوں کو روزگار ملے، اس کے لئے حکومت تیزی کے ساتھ قدم اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 9 دگہ سنگھ پہلے خسارے میں چل رہے تھے، آج وہ سب فائدے میں پہنچ گئے ہیں۔
خواتین کے حفاظت کے لئے خواتین اہلکاروں کی تعیناتی کی گئی: کابینی وزیر
اتراکھنڈ کے کابینی وزیر سوربھ بہوگنا نے کہا کہ آنچل دودھ کے معیارکے حوالے سے بہت سی تشویش تھیں۔ پتھورا گڑھ میں گنے کی کھیتی کی شروعات ہوئی ہے، لوگوں کواس سے فائدہ مل رہا ہے۔ پہاڑی علاقوں میں گنے کی کاشت شروع کی جا رہی ہے۔ خواتین سیکورٹی سے متعلق خواتین کے پولیس اسٹیشن کھولے گئے ہیں۔ خواتین پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کی جا رہی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔