Uttarakhand By Election 2024 Result: اتراکھنڈ میں دو اسمبلی سیٹوں پرہوئے ضمنی الیکشن میں بی جے پی کو زبردست جھٹکا لگا ہے۔ بی جے پی ریاست کی منگلوراوربدری ناتھ دونوں ہی سیٹوں پرہارگئی ہے۔ ان دونوں سیٹوں پرکانگریس نے جیت درج کی۔ بڑی بات یہ ہے کہ یوپی کی ایودھیا کے بعد اب بی جے پی کواتراکھنڈ کی بدری ناتھ سیٹ پربھی ہارکا سامنا کرنا پڑا ہے۔
اتراکھنڈ کی دو اسمبلی سیٹوں پرمنگلور اور چمولی کی بدرناتھ سیٹ پر10 جولائی کو ضمنی الیکشن ہوا تھا۔ ان میں سے منگلور سیٹ پر بی جے پی اور کانگریس کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ اس سیٹ سے بی جے پی کے کرتار سنگھ بھڈانا اور کانگریس کے قاضی محمد نظام الدین کے درمیان مقابلہ تھا، جس میں کانگریس امیدوار قاضی محمد نظام الدین نے بی جے پی امیدوارکو 422 ووٹوں سے ہرا دیا ہے۔
چمولی کی بدری ناتھ سیٹ پر کانگریس امیدوار لکھپت بتولا نے بی جے پی امیدوار راجندربھنڈاری کو ہرایا ہے۔ کانگریس امیدوار لکھپت بتولا نے بی جے پی کے راجندر بھنڈاری کو 5224 ووٹوں سے ہرایا ہے۔ اس سیٹ پر تیسرے نمبر پرآزاد امیدوار نول کشور کھلی رہے ہیں۔
وہیں، کانگریس امیدوارقاضی نظام الدین کی جیت کے بعد سابق وزیراعلیٰ ہریش راوت بی جے پی پرحملہ آورنظرآئے۔ انہوں نے کہا کہ جنتا جناردن نے کانگریس پر اپنا بھروسہ جتایا ہے۔ ہریش راوت نے کہا کہ حکومت کے دباؤ اور ان کی غنڈہ گردی پولیس انتظامیہ کی زورزبردستی کام نہیں آئی ہے۔ عوام نے کانگریس پراپنا بھروسہ جتایا ہے، اتراکھنڈ کی دونوں اسمبلی سیٹوں میں کانگریس کی تاریخی جیت ہوئی ہے۔
آپ کو بتادیں کہ ہری دوار کی منگلورسیٹ پربی ایس پی رکن اسمبلی ثروت کریم انصاری کے انتقال کے بعد یہ سیٹ خالی ہوگئی تھی جبکہ منگلورسیٹ پرکانگریس کے رکن اسمبلی راجیندربھنڈاری اسی سال مارچ میں استعفیٰ دے کربی جے پی میں شامل ہوگئے تھے، جس کے بعد ان دونوں سیٹوں پرضمنی الیکشن کرائے گئے۔
بھارت ایکسپریس۔
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور