بین الاقوامی

Imran Khan: پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان آئیں گے جیل سے باہر ! عدت سے متعلق کیس میں عدالت نے کیا بری

پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو عدت سے متعلق کیس میں بری کر دیا گیا ہے۔ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ کورٹ نے ان کی رہائی کا حکم دیا ہے۔ پاکستانی نیوز ویب سائٹ ڈان کی رپورٹ کے مطابق عمران خان مختلف مقدمات کی وجہ سے تقریباً ایک سال جیل میں گزار چکے ہیں۔

عمران خان  اور ان کی اہلیہ بشریٰ خان کو فروری 2024 میں پاکستان کے عام انتخابات سے چند دن قبل سات سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق عمران خان ابھی جیل میں ہی رہیں گے، کیونکہ اس ہفتے ایک عدالت نے مئی 2023 میں ان کے حامیوں کی جانب سے فسادات بھڑکانے کے الزام میں ان کی ضمانت منسوخ کر دی تھی۔

عمران خان کے خلاف کئی مقدمات زیر التوا ہیں جس کی وجہ سے وہ اس وقت جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہیں۔ اسلام میں عورت طلاق یا شوہر کی موت کے بعد چار ماہ سے پہلے دوبارہ شادی نہیں کر سکتی۔ عمران خان کے کیس میں ان کی اہلیہ بشریٰ کے سابق شوہر نے عدالت میں عرضی دائر کی تھی۔

بشریٰ خان کے سابق شوہر نے عدالت کو بتایا تھا کہ ان کی اہلیہ (بشریٰ) نے انہیں 25 ستمبر 2017 کو طلاق دے دی اور عدت کی مدت پوری کیے بغیر یکم جنوری 2018 کو عمران خان سے شادی کی۔ عدالت نے اس معاملے میں انہیں 3 فروری 2024 کو سزا سنائی تھی۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

IDFC FIRST Bank نے RuPay UPI کریڈٹ کارڈ سبھی  کے لیے لانچ کیا

سیملیس UPI انٹیگریشن: پہلا EA₹N کریڈٹ کارڈ 60 ملین سے زیادہ UPI QR کوڈز پر…

27 minutes ago

Servotech’s Revenue Grows By 315%: مالی سال 2025 کی تیسری سہ ماہی کے لیے Servotech کی آمدنی میں 315 فیصد اضافہ

کمپنی نے 31 دسمبر 2024 کو ختم ہونے والی سہ ماہی اور نو مہینے کے…

31 minutes ago

India Inc’s bold playbook:انڈیا انک کی جرات مندانہ پلے بک: اے آئی انقلاب، اور آب و ہوا کے فوائد، پی ڈبلیو سی کی تحقیقات

پی ڈبلیو سی کے مطابق، میکرو اکنامک نقطہ نظر سے، ہندوستان کی مضبوط اقتصادی ترقی،…

42 minutes ago

Govt launches Diamond Imprest scheme: حکومت نے ملکی صنعت کے تحفظ کے لیے برآمدات کو بڑھانے کے لیے ڈائمنڈ امپریسٹ اسکیم کا کیا آغاز

محکمہ تجارت نے منگل کو ڈائمنڈ امپریسٹ اتھارٹی (ڈی آئی اے ) اسکیم کا اعلان…

1 hour ago

Kho Kho World Cup 2025: کھو-کھو ورلڈ کپ 2025، بین الاقوامی کھلاڑی  نے ہندوستانی ثقافت اور مہمان نوازی کی تعریف کی

امندیپ نے کہا، "ہر کسی کو یہاں کا ہندوستان کا ماحول پسند آیا، یہاں تک…

1 hour ago