کیدارناتھ ہیلی کاپٹر حادثے میں پائلٹ سمیت سبھی 7 افراد ہلاک
رودرپریاگ: کیدارناتھ دھام سے گپتکاشی جا رہے ایک ہیلی کاپٹر اتوار کی صبح اتراکھنڈ کے رودرپریاگ ضلع کے گوری کنڈ علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا، جس میں سوار تمام سات افراد ہلاک ہو گئے، جن میں ایک 23 ماہ کا شیرخوار بچہ اور پائلٹ بھی شامل ہے۔ حکام کے مطابق اس حادثے کی بڑی وجہ خراب ویزیبلٹی اور موسم کی خراب صورت حال ہو سکتی ہے۔
صبح 5:20 بجے کے قریب ہیلی کاپٹر کریش
ہیلی کاپٹر اپنی 10 منٹ کی مختصر پرواز کے دوران گوری مائی کھرک کے قریب ایک گھنے جنگل کے علاقے میں گرا اور گوری کنڈ اور سون پریاگ کے درمیان صبح 5:20 بجے کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔
متاثرین میں چھ تیرتھ یاتری بھی شامل
اتراکھنڈ سول ایوی ایشن ڈیولپمنٹ اتھارٹی (UCADA) کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، متاثرین میں چھ تیرتھ یاتری بھی شامل ہیں۔ ان میں ایک شیر خوار بچہ اور پانچ بالغ شامل تھے۔ وہ اتراکھنڈ، اتر پردیش، مہاراشٹر اور گجرات کے رہنے والے تھے۔ مرنے والوں میں پائلٹ بھی شامل ہے۔
زوروں پر ہے ریسکیو اور ریلیف آپریشن
ریسکیو اور ریلیف آپریشن زوروں پر ہے۔ این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیمیں موقع پر پہنچ رہی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ جائے حادثہ گوری مائی کھرک کے اوپر ایک دور افتادہ جنگلاتی علاقہ ہے جس کی وجہ سے ریسکیو آپریشن مزید پیچیدہ ہو گیا ہے۔ ایس ڈی آر ایف کی ٹیمیں ناقابل رسائی علاقوں سے گزر رہی ہیں۔
کپاٹ کھلنے کے بعد سے پانچواں طیارہ حادثہ
یہ 2 مئی کو کیدارناتھ مندر کے کپاٹ کھلنے کے بعد سے طیارہ کے حادثے سے متعلق پانچواں واقعہ ہے۔7 جون کو ایک اور ہیلی کاپٹر ٹیک آف کے دوران فنی خرابی کا شکار ہوگیا اور اسے رودرپریاگ-گوری کنڈ ہائی وے پر ایمرجنسی لینڈنگ کرانا پڑی۔ لینڈنگ کے وقت طیارے کا پچھلا حصہ ایک کھڑی کار سے ٹکرا گیا تھا اور ہیلی کاپٹر خطرناک حد تک قریبی عمارتوں کے قریب پہنچ گیا۔ ہیلی کاپٹر میں سوار پانچوں تیرتھ یاتری محفوظ رہے، حالانکہ پائلٹ کو معمولی چوٹیں آئیں۔
بھارت ایکسپریس۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے عظیم انقلابی اور مجاہد آزادی شیام جی کرشن ورما…
نیتا امبانی نے کہا ’’ایشین گیمز 2026 میں ہمارے ہندوستانی دستے کو دلی مبارکباد، جس…
ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ نے کہا، مالی سال 2026-27 کے اختتام تک 114…
اساتذہ کی شدید کمی، بدحال اسکولوں اور تعلیمی سہولیات کے فقدان کے خلاف شروع ہونے…
جے رام رمیش نے کہا کہ کانگریس ابتدا ہی سے سپریم کورٹ کی نگرانی میں…
کانفرنس کی سب سے بڑی کشش پرواسی بھارتیہ سمان ایوارڈ ہوگا۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو…