علاقائی

Horrific road accident on Purvanchal Expressway: امیٹھی میں پوروانچل ایکسپریس وے پر خوفناک سڑک حادثہ، تیز رفتار ایمبولینس نے پک اپ وین کو ماری ٹکر، 5 کی موت

امیٹھی: اتر پردیش کے امیٹھی میں پوروانچل ایکسپریس وے پر اتوار کی صبح ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ ایکسپریس وے پر ایک تیز رفتار ایمبولینس نے پیچھے سے آگے جا رہی پک اپ کو ٹکر مار دی۔ اس حادثے میں ایمبولینس میں سوار پانچ افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔ زخمی کو علاج کے لیے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ یہ سڑک حادثہ امیٹھی کے شکول بازار تھانہ علاقے میں ایکسپریس وے کا ہے۔ ایمبولینس ہریانہ کے نوح سے بہار کے سمستی پور جا رہی تھی۔

دونوں گاڑیاں مکمل طور پر ہوگئیں تباہ

معلومات کے مطابق ایمبولینس اشوک شرما نامی شخص کی لاش کو لے جا رہی تھی۔ ایمبولینس تیز رفتاری سے ایکسپریس وے پر آگے جا رہی پک اپ سے ٹکرا گئی۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ دونوں گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں اور ایمبولینس میں سوار پانچ افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ شکول بازار تھانہ انچارج نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ لاشوں کو ایمبولینس سے نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا۔

اتوار کی صبح تقریباً 5.30 بجے ہوا حادثہ

امیٹھی ضلع کے ایڈیشنل پولیس افسر نے کہا، ’’یہ حادثہ اتوار کی صبح تقریباً 5.30 بجے پیش آیا۔ ایک ایمبولینس ہریانہ کے نوح سے اشوک شرما (سمستی پور، بہار کے رہنے والے) کی لاش لے کر آرہی تھی، جس میں ہریانہ کے رہنے والے دو ڈرائیور سرفراز اور مہابیر کے ساتھ خاندان کے چار افراد ستیش شرما، روی شرما، پی روی شرما، راجیو شرما اور ٹریول سوار تھے۔‘‘

دونوں ڈرائیور سرفراز اور مہابیر کی ہلاکت

انہوں نے مزید کہا، ’’پولیس اسٹیشن کے علاقے بازار شکول میں مائل اسٹون نمبر 59.700 کے قریب ایمبولینس آگے جارہی ایک پک اپ سے ٹکرا گئی، اس حادثے میں ایمبولینس مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ دونوں ڈرائیور سرفراز اور مہابیر اور ستیش شرما، روی شرما اور پھولو شرما موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ اس دوران شمبھو رائے زخمی ہو گیا، جسے علاج کے لیے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس نے کرین کے ذریعے دونوں گاڑیوں کو ہٹا کر ٹریفک کا نظام بحال کیا۔ فی الحال کیس کی تفتیش جاری ہے۔‘‘

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

UP Special TET Exam: یوپی اسپیشل ٹی ای ٹی 2026 کی تاریخ کا اعلان، 31 اکتوبر سے ملیں گے ایڈمٹ کارڈ، جانیں مکمل شیڈول

یوپی اسپیشل ٹی ای ٹی 2026 کا امتحان 3 نومبر کو دو شفٹوں میں ہوگا۔…

3 hours ago

Delhi-NCR Air Pollution: دہلی-این سی آر میں فضائی آلودگی کی اصل وجہ کا پتہ لگائے گی نئی تجربہ گاہ، مودی حکومت کی اہم پہل

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ملک کی پہلی خصوصی اے اے ٹی ایل تجربہ…

5 hours ago